غیر مقلدین وضو میں بلا عذر اگر مسح سر کیا کرتے ہیں عمامہ پر اور کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارہ میں ثابت ہے ۔ کیا رسول خدا نے گا ہے کسی عذر سے ایک دو بار یا بلا عذر، اکثر فعل ہذا بنوع مسطورہ ادا کیا ہے؟ اور یہ حدیث کس پائے میں ہے؟ اور نیز مذکور ہذا حدیث کسی کتاب میں ہے اور حنفی کرام کو اس پر عمل کرنا کیسا ہے؟
غیر مقلدین کا محض عمامہ پر مسح کرنا محض جہالت ہے ۔ ہرگز ہر گز مسح کرنا جائز نہیں ۔ اگر کرے گا وضو نہ ہوگا ۔ پر ہے ۔ نماز مشروط بشرط وضو ہے ۔ جب وضو ہی نہیں ہوا ، نماز بھی نہیں ہوگی ۔
خلاصہ پھر فتاوی عالمگیریہ میں ہے:
وَلَا يَجُوزُ الْمَسْحُ عَلَى الْقَلَنْسُوَةِ وَالْعِمَامَةِ وَكَذَا لَوْ مَسَحَتْ الْمَرْأَةُ عَلَى الْخِمَارِ إلَّا أَنَّهُ إذَا كَانَ الْمَاءُ مُتَقَاطِرًا بِحَيْثُ يَصِلُ إلَى الشَّعْرِ فَحِينَئِذٍ يَجُوزُ ذَلِكَ عَنْ الشَّعْرِ.— (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ / ٦)
خزانہ المتین میں ہے: "والمرأةُ إذا مسحت على خِمارها لا يجوز، إلا إذا كان رقيقًا ينفُذ الماء فيه فيبلغ رُبُع رأسه— (خزانة المفتين - قسم العبادات – السمنقاني (٧٢)كذا في السراجية والغنية والخانية "
اقول اور پر ظاہر کہ آدمی کسی طرح عمامہ پر مسح کرے؟ سر میں تری تک محسوس نہیں ہو سکتی فضلا ان يبلغ ربع راسہ رہی حدیث ، جو مروی ہے حضرت عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے : رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يمْسَحُ عَلَى عِمَامَتِهِ وَخُفَّيْهِ — (صحيح البخاري - ط التأصيل – البخاري (١ / ٣٣٨) سو اس کے یہ معنی ہیں کہ سر پر تحت عمامہ کے مسح فرما کر عمامہ پر ہاتھ گذرانا ۔
قسطلانی میں ہے : يمسح على عمامة بعد مسح الناصية ويدل عليه حديث ابي داؤد عن انس رضى الله عنه" قال رَأَيْتُ رَسُولَ الله صَلَّى الله تَعَالَى عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ وَعَلَيْهِ عِمَامَةٌ قِطْرِيَّةٌ، فَأَدْخَلَ يَدَهُ مِنْ تَحْتِ الْعِمَامَةِ فَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ -
علاوہ بریں اولاً حدیث مسح عمامہ کی محتمل اور نہیں چھوڑا جا تا متیقن بوجہ محتمل کے۔
ثانیا اللہ تعالیٰ نے حکم مسح سر کا دیا ہے نہ مسح عمامہ کا۔ اور حدیث مسح عمامہ کی آحاد ہے۔ جس سے زیادتی کتاب جائز نہیں اور نہ وہ اس کا ناسخ ہو سکے ۔ كما هو مبرهن في فن الاصول اور یہی مذہب ائمہ و علماء کا ہے اور یہی سفیان ثوری و مالک بن انس و ابن مبارک و امام شافعی و حضرت امام الائمہ، سراج الامۃ ابوحنیفہ رضی اللہ عنھم کا ہے۔ و اللہ تعالٰی اعلم ۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔