مسئله: از : سید محمد اقبال عبد الرزاق میاں ، ناگانی گونڈلوی از مالیا میانا ۲۳ مئی ۱۹۷۳ء
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
نکاح کے لیے مہر ہندوستانی حساب سے کتنے روپئے شرعا مقرر کرنے کا حکم ہے، یہاں پر لوگ پانچ روپیہ دس روپیہ مہر مقرر کرتے ہیں کیا یہ مہر جائز ہے؟ حد شرع سے کم مہر مقرر کیے جانے سے نکاح میں تو کوئی خلل واقع نہ آئے گا ؟ برائے کرم جواب مفصل تحریر فرما ئیں عین نوازش ہوگی ۔
مہر شرعی کم از کم دس درہم ہے اور ایک درہم شرعی تین ماشہ ایک رتی اور ایک رتی کا پانچواں حصہ چاندی ہے۔ اس اعتبار سے دس درہم شرعی دو تولہ سات ماشہ چار رتی چاندی ہوئی ۔ سکہ رائج الوقت سے اتنی چاندی کی قیمت لگائی جائے کم از کم مہر کی مقدار وہی ہوگی ، اگر اس سے کم مہر مقرر کیا گیا تو نکاح ہو جائے گا مگر پورے دس درہم یا اس کی قیمت دینا واجب ہوگا۔ قدوری میں ہے "فإن سمى أقل من عشرة فلها العشرة" (مختصر القدوري، ج 1، ص 147)۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
دو تولہ سات ماشہ چار رتی چاندی کا وزن جدید وزن کے اعتبار سے 32 گرام 6592 ملی گرام ہے۔ آج بتاریخ 21 جون 2026 شہر پٹنہ میں 1 گرام چاندی کی قیمت 250 روپے ہے اگر ہم 250 کو 32.6592 سے ضرب دیں 250×32.6592= 8 ہزار 165 روپے بنیں گے جو کہ مہر کی اقل مقدار ہے۔ (مولانا ثقلین مدنی، مقیم حال پٹنہ بہار)
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔