🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نکاح

مہر شرعی کی مقدار کم از کم کتنی ہے؟

🔖 SF-196 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 264 21 Jun 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
Sawal

مسئله:  از : سید محمد اقبال عبد الرزاق میاں ، ناگانی گونڈلوی از مالیا میانا ۲۳ مئی ۱۹۷۳ء
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
نکاح کے لیے مہر ہندوستانی حساب سے کتنے روپئے شرعا مقرر کرنے کا حکم ہے، یہاں پر لوگ پانچ روپیہ دس روپیہ مہر مقرر کرتے ہیں کیا یہ مہر جائز ہے؟ حد شرع سے کم مہر مقرر کیے جانے سے نکاح میں تو کوئی خلل واقع نہ آئے گا ؟ برائے کرم جواب مفصل تحریر فرما ئیں عین نوازش ہوگی ۔

✅
Jawab

مہر شرعی کم از کم دس درہم ہے اور ایک درہم شرعی تین ماشہ ایک رتی اور ایک رتی کا پانچواں حصہ چاندی ہے۔ اس اعتبار سے دس درہم شرعی دو تولہ سات ماشہ چار رتی چاندی ہوئی ۔ سکہ رائج الوقت سے اتنی چاندی کی قیمت لگائی جائے کم از کم مہر کی مقدار وہی ہوگی ، اگر اس سے کم مہر مقرر کیا گیا تو نکاح ہو جائے گا مگر پورے دس درہم یا اس کی قیمت دینا واجب ہوگا۔ قدوری میں ہے "فإن سمى أقل من عشرة فلها العشرة"  (مختصر القدوري، ج 1، ص 147)۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی 
جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ153
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-196

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب النكاح
بابباب المهر
موضوعنکاح

📝 مفتی / عالم کا نوٹ

SCHOLAR'S NOTE ▼

دو تولہ سات ماشہ چار رتی چاندی کا وزن جدید وزن کے اعتبار سے 32 گرام 6592 ملی گرام ہے۔ آج بتاریخ 21 جون 2026 شہر پٹنہ میں 1 گرام چاندی کی قیمت 250 روپے ہے اگر ہم 250 کو 32.6592 سے ضرب دیں 250×32.6592= 8 ہزار 165 روپے بنیں گے جو کہ مہر کی اقل مقدار ہے۔ (مولانا ثقلین مدنی، مقیم حال پٹنہ بہار)

🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅