کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلے ذیل میں :
سنتوں کے زندہ کرنے کے متعلق جو حدیث شریف ہے، اسے عربی میں مع راوی ومع زیروزبر کے تحریر فرمائیں۔
الجواب بعون الملك الوهـــاب
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”مَنْ تَمَسَّكَ بِسُنَّتِي عِنْدَ فَسَادِ أُمَّتِي، فَلَهُ أَجْرُ مِائَةِ شَهِيدٍ.“ (مشكاة المصابيح، ج 1، ص 62، کتاب الایمان، باب الاعتصام بالكتاب والسنة، الحديث: 176) یعنی مشکوة شریف میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے فرمایا : میری امت کے فساد کے وقت میری سنت کو جو شخص مضبوطی سے پکڑے ( یعنی اس پر عمل کرے ) تو اس کے لیے سو شہید کا ثواب ہے۔ اس کو بیہقی نے روایت کیا ہے۔ مشکوۃ شریف کی حدیث شریف : عَنْ بِلَالِ بْنِ الْحَارِثِ الْمُزَنِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”مَنْ أَحْيَا سُنَّةً مِنْ سُنَّتِي قَدْ أُمِيتَتْ بَعْدِي، فَإِنَّ لَهُ مِنَ الْأَجْرِ مِثْلَ أُجُورِ مَنْ عَمِلَ بِهَا مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أُجُورِهِمْ شَيْئًا“ (مشكاة المصابيح، ج 1، ص 62، کتاب الایمان، باب الاعتصام بالكتاب والسنة، الحديث: 168) یعنی میرے بعد میری مردہ سنتوں میں سے کسی سنت کو جو شخص زندہ کرے گا اس کے لیے وہی اجر ہے جو اس سنت پر عمل کرنے والے ہیں اور عمل کرنے والوں کے اجر میں سے کچھ کم نہیں کیا جائے گا۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔