🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الشتی

تجدیدِ ایمان و نکاح کی صورت میں تجدید نکاح کو ضروری نہ ماننا فسق ہے

🔖 SF-505 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 105 04 Sep 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی ایچ ، اے صابری
❓
سوال

بکر ایک مسجد کا امام ہے اور وہاں کا مہتم زید مذکور ہے بکر اعلیٰ حضرت کا مرید ہے۔ بکر کے پیر بھائیوں یعنی اعلیٰ حضرت کے دیگر مریدین نے بکر سے کہا کہ زید کی وجہ سے تم بھی الجھے ہو  لہذا برہان الحق جبل پوری سے یا اپنے پیر اعلیٰ حضرت قبلہ سے فیصلہ کروالو لیکن بکر اس کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اگر میں کچھ قدم اٹھاؤں گا تو زید مجھے امامت سے نکال دے گا۔ میری روزی خطرے میں پڑ جائے گی۔ بکر اعلیٰ حضرت کے فتوی کے بعد بھی زید کو مسلمان مانتا ہے اور زید کے نماز پڑھنے اور پیر بنانے و بوسہ و تعظیم و تکریم کو صیح و جائز مانتا ہے اور بکر پر خود بھی تو ہین قرآن کو مذاق ماننے کے جرم میں کفر عائد ہے۔ جس میں بریلی شریف سے تو بہ، کلمہ،  تجدید نکاح کا حکم آیا تھا اس میں سے بکر نے تو بہ اور کلمہ کا اقرار تو کیا ہے مگر تجدید نکاح کو ضروری نہیں سمجھتا۔ لوگوں نے بار بار یہ زورد یا کہ مفتی صاحب جبل پور یا اعلیٰ حضرت بریلی یعنی اپنے پیر صاحب کی بارگاہ میں حاضر ہو کر پوچھ لو وہ جیسا کہیں مان لو اور زید کے متعلق بھی جو حکم ہو اس پر عمل کرو۔ لیکن بکر روزی روٹی کے ڈر سے شرعی فیصلوں کی پرواہ نہیں کرتا۔ لہذا حضور بتائیں کہ زید مذکور کو مسلمان مان کر اور اس کی امامت اور تعظیم و تکریم کو جائز ماننے والے اور خود پر عائد فتوے میں تو بہ کلمہ پر عمل کر کے تجدید نکاح نہ کرنے والے بکر کی امامت نا جائز ہے یا نہیں؟ اور بکر، زید مذکور سے قطع تعلق کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ اگر شرعی فیصلہ ٹھکراتے ہوئے زید یا بکر کی امامت میں نمازیں پڑھی گئیں تو واجب الاعادہ ہوگی یا نہیں ؟ شرعی حکم فرما کر مشکور فرمائیں ۔ بینوا وتوجروا

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب

بکر کا  محض امامت کو برقرار رکھنے کے لیے اصل مسئلہ سے روگردانی کرنا یا زید کی  تعظیم وتکریم کرنا حرام  اشد حرام ہے۔ پھر یہ کہ تجدید ایمان اور تجدید نکاح کی صورت میں تجدید نکاح کو ضروری نہ سمجھنا فسق ہے۔ کیوں کہ کفر عائد ہونے کے بعد فقہا تجدید ایمان اور تجدید نکاح کا حکم دیتے ہیں۔ عالمگیری میں ہے: وَيُؤْمَرُ بِالتَّوْبَةِ وَالرُّجُوعِ عَنْ ذَلِكَ وَبِتَجْدِيدِ النِّكَاحِ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ كَذَا فِي الْمُحِيطِ. (الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (ت ١١١٨)، ج 2، 283، كتاب السير الباب التاسع في احكام المرتدين، المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر)  یعنی کلمہ کفر عائد ہونے کے بعد تو بہ وتجدید نکاح کا حکم دیا جائے گا۔ تجدید نکاح نہ کرنے سے فعل حرام کا ارتکاب لازم آئیگا جو فسق ہے۔ پھر وہ فسق بکر کا اگر اعلانیہ طور پر عام ہو چکا ہے تو بکر فاسق معلن ہے اور فاسق معلن کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی اور اس کا لوٹانا واجب ہوگا ۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۷ ؍ شعبان المعظم ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ352
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-505

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الشتی
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅