🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
امامت

کیا تنخواہ یافتہ امام کے پیچھے نماز جائز نہیں ؟

🔖 SF-248 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 187 17 Jul 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

مسئله : از : محمد عبدالغنی صدیقی پیش امام جامع مسجد محمدیہ، اندرا گاندھی نگر نیا محلہ فتح نگر حید رآباد

بخدمت عالی جناب ناظم صاحب دارالاشاعت دار الافتاء جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور (سی ، پی )

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ خیریت حاصل و مطلوب !

زید ایک ضعیف العمر پرہیز گار صوم و صلاۃ کے پابند شخص ہیں۔ موصوف کا سوال یہ ہے کہ تنخواہ یافتہ امام کے پیچھے نماز جائز نہیں۔ بر بنائے وجوہات بالا موصوف ایک عرصہ سے جماعت سے محروم ہیں ۔ امید کہ جناب والا برائے  مہربانی اس سوال کا جواب از روئے شرعی بحوالہ معتبر کتب فقہ حنفیہ اور احادیث سے فتوی بعجلت ممکنہ مرحمت فرمایا جائے تو باعث مسرت ہوگا اور باری تعالیٰ جناب کو جزائے خیر دے آمین ۔ تا کہ موصوف کی تشنگی دور ہو۔ فقط ۔

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــــــــــــــــاب

علمائے متاخرین نے اذان واقامت کی تنخواہ کو ضروتا جائز رکھا ہے۔ فقہ حنفی کی مشہور کتاب تنویر الابصار و درمختار میں ہے : " ويفتى اليوم بصحتها لتعليم القرآن والفقه والامامة والاذان ويجبر المستأجر على دفع ما قبل  فيجب المسمى بعقد " (الدر المختار، ج 6، ص 55، 56، كتاب الإجارة ، باب الاجارة الفاسدة) یعنی قرآن وفقہ کی تعلیم اور امامت و اذان کے لیے فی زماننا اجارے کی صحت پر فتویٰ دیا جاتا ہے تو اُجرت پر رکھنے والا طے شدہ تنخواہ کے دینے پر مجبور کیا جائے گا اور معین مقدار کا دینا اس پر واجب ہوگا۔ لہذا تنخواہ دار امام کے پیچھے نماز بلا کراہت جائز ہے۔ بلکہ تنخواہ دار امام کے ہوتے ہوئے دوسرا شخص آ جائے جو اس سے افضل ہے جب بھی تنخواہ دار امام ہی کی امامت زیادہ بہتر ہے۔ تنویر الابصار و درمختار میں ہے: " إمام المسجد الراتب أولى بالإمامة من غيره مطلقًا " (الدر المختار ، ج 1، ص77، كتاب الصلاة ، باب الامامة)  مسجد كا تنخواہ دار امام اپنے غیر سے مطلقاً امامت کرنے میں اولیٰ ہے۔ علامہ شامی علیہ الرحمہ نے ردالمحتار میں مطلقا کی شرح یوں فرمائی ہے: "أي وإن كان غيره من الحاضرين من هو أعلم وأقرأ منه " (حاشية ابن عابدين ردالمحتار،ج 1،   ص 559، كتاب الصلاة، باب الامامة ) ان عبارات فقہاء سے جب واضح ہو گیا کہ تنخواہ دار امام کے پیچھے نماز بلا کراہت جائز بلکہ بعض اوقات وہی امامت کا زیادہ مستحق ہے تو ایسے امام کے پیچھے نماز نہ پڑھنے سے ترک جماعت کا ارتکاب لازم آئے گا جب کہ جماعت واجب ہے اور جماعت کا بلا عذر شرعی ترک کرنا فسق و گناہ ہے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
جلد1
صفحہ84
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-248

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب الإمامة
فصلفصل في أحق الناس بالإمامة
موضوعامامت
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅