🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
امامت

تعویذ کرنے والے امام کی امامت کا حکم

🔖 SF-455 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 101 20 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی قمر الزماں · از چہاڑ سوگڑھ · تاریخ ۱۸؍ دسمبر ۱۹۷۲ء
❓
سوال

قبلہ مکرمی جناب مفتی صاحب السلام علیکم

گزارش خدمت یہ ہے کہ نیچے لکھے ہوئے سوالات کے جوابات چاہتا ہوں ۔ مہربانی فرما کر جواب دینے کی کوشش کیجیے گا۔

(۱) پیش امام مسجد وہ باہر لوگوں کے بلانے پر جاتا ہے ان کے گھروں کی عورتوں کو تعویز گنڈے کرتا ہے اور جن وغیرہ اُتارنے کے لیے پھونکتا بھی ہے اور روپیہ بھی لیتا ہے۔ ایسی صورت میں ان کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟

(۲) پیش امام کی تنخواہ اگر کم ہو تو ایسی صورت میں وہ دعا تعویذ کے پیسے لے سکتا ہے یا نہیں؟

(۳) جو امام پاجامہ ٹخنوں سے نیچے تک رکھتا ہو ان کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟

(۴) خطبہ سے پہلے جب کہ وقت قریب ہو اس وقت امام کسی شخص کی شکایت غصہ کی حالت میں روز چیخ چیخ کر عوام کے سامنے پیش کر سکتا ہے کہ نہیں؟ جب کہ ان کی شکایت کمیٹی سن سکتی ہے۔

(۵) خطبہ سے پہلے امام غصے میں اگر کسی شخص کو برا بھلا کہے اور دوبارہ  بغیر وضو بنائے نماز جمعہ پڑھائے ایسی صورت نماز ہوئی یا نہیں ؟ فقط

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب

(۱) اگر پردے کے ساتھ جھاڑ پھونک کرتا ہو تو اس کے پیچھے نماز جائز ہے۔ پڑھنے میں حرج نہیں۔

(۲) تعویذ کے پیسے لینا جائز ہے، مگر بچنا بہتر ۔ البتہ مسجد کے حجرے میں تعویذ کی اُجرت جائز نہیں۔ عالمگیری میں ہے: ”اَلْفِنَاءُ تَبَعُ الْمَسْجِدِ فَيَكُونُ حُكْمُهُ حُكْمَ الْمَسْجِدِ “ (الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير، ج 2، ص 462،  کتاب الوقف )

(۳) اگر براہ تکبر پہنتا ہے تو نماز مکروہ ہوگی ، اور پہنے والا گنہگار ہوگا۔ اور اگر کسی مجبوری سے ہے تو حرج نہیں ، ہاں اوپر کو کھونسنا مکروہ تحریمی ہے۔

(۴) کسی مسلمان کی شکایت کرنی بالخصوص مسجد میں ہرگز جائز نہیں۔

(۵) غصہ سے وضو نہیں ٹوٹتا، البتہ دوبارہ وضو بنانا مستحب ہے۔ لہذا دوبارہ وضو کیے بغیر نماز پڑھائی تو ہوگئی لیکن کسی مسلمان کو بلا وجہ شرعی برا بھلا کہنا ممنوع ہے۔ امام کو چاہیے کہ تو بہ کرے اور جس کو برا کہا اس سے معافی مانگے ۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ76
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-455

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعامامت
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅