کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین جامعہ عربیہ ناگپور
گزارش ہے کہ زید اپنی بیوی کو سات سال سے چھوڑ رکھا ہے، ہندہ اپنے مکان پر ہے۔ زید نے ہندہ کو اسی درمیان دو دفعہ اس کے مکان پر آکر یہ کہا کہ میں تجھ کو طلاق دیا، تین دفعہ اس نے یہ الفاظ استعمال کیے اور زید نے دوسرا نکاح کر لیا ہے۔ ہندہ عقد ثانی کر سکتی ہے یا نہیں؟ جلد سے جلد مرحمت فرمائیں ، عین نوازش ہوگی۔
الجواب بعون الملك الوهـــاب
اگر زید نے ہندہ کو ایک ہی دفعہ تین طلاق دے دی تو پہلی ہی مرتبہ میں ہندہ پر طلاق مغلظہ واقع ہوگئی ۔ اب ہندہ زید پر ہمیشہ کے لیے حرام ہوگئی ۔ لقوله تعالى:فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْۢ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ (البقرۃ: 230) ہندہ کو اختیار ہے، عدت گزارنے کے بعد جہاں چاہے نکاح کر سکتی ۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔