کیا فرماتے ہیں علما ملت اسلامیہ مسئلہ کے بارے میں :
زید چند لوگوں کی موجودگی میں دریافت کرنے پر یہ بیان دیا کہ ہم نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں پھر تھوڑی دیر کے بعد کہا : نہیں بلکہ دودیں۔ اور چند دیگر لوگوں سے یہ بھی بیان دیا کہ طلاق نہیں دی بلکہ یہ کہا کہ طلاق دے دیں گے۔ ایسی صورت میں طلاق واقع ہوگی یا نہیں اگر ہو گی تو کتنی؟ فقط
الجواب بعون الملك الوهـــاب
صورت مسئولہ میں زید کی بیوی پر تین طلاق مغلظہ واقع ہوگئیں۔ بہار شریعت میں فتاوی ہندیہ سے منقول ہے کہ اگر عورت کو ایک طلاق دی ہے اور لوگوں سے کہتا ہے کہ تین دی ہے تو دیانۃ ایک واقع ہوگی اور قضاءً تین ۔ فقط
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔