🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
طلاق

اپنی بیوی کو نکل جا، نکل جا، نکل جا کہا تو کتنی طلاق پڑے گی؟

🔖 SF-551 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 111 29 Oct 2026 ⏱️ 13 منٹ مطالعہ
❓
Sawal

کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین حسب ذیل مسئلہ میں زید نے اپنی بیوی ہنده کو کہا تجھے تین طلاق دیں یا کہا تجھے ، طلاق ، طلاق ، طلاق، ہے یا کہا تجھے طلاق دی ، طلاق دی ، طلاق دی ہے بدوں حرف عاطفہ کے کیا ان صورتوں میں ایک طلاق واقع ہوگی یا تین ہے، بعض علماء اہلسنت و جماعت یہ فرماتے ہیں۔ ان صورتوں میں ایک طلاق واقع ہوگی، اور اگر کسی نے اپنی بیوی کو کہا دور ہو جا، دور ہو جا، دور ہو جا، یا میرے گھر سے نکل جا،  نکل جا،  نکل جا، یا اپنے باپ کے گھر چلی جا،  چلی جا، چلی جا ، کیا ان صورتوں میں طلاق ہوگی یا نہیں، اگر ہوگی تو رجعی یا بائن بینوا بالدلیل تو جروا۔

✅
Jawab

نحمده و نصلی علی رسولہ الکریم وعلی آلہ و صحبہ اجمعین - اما بعد 

اگر آدمی اپنی بیوی کو تین طلاق بیک وقت ایک کلمہ سے دے تو تینوں طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں چاہے عورت مدخولہ ہو یا غیر مدخولہ ہو ، مگر ایسا کرنا گناه ہے، جیسا کہ ایام حیض میں اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو طلاق دیدے تو طلاق واقع ہو جاتی ہے، مگر طلاق دینے  والا گناه گار ہوگا ۔ جمہور صحابۂ کرام ، تابعین، تبع تابعین فقہاء مجتہدین رضی الله تعالیٰ عنہم کا یہی مسلک تھا۔ اور اب بھی جمہور امت سلف و خلف کا یہی مسلک ہے کہ بیک  وقت تین طلاقیں دینے سے تینوں واقع ہو جاتی ہیں ۔

مشکوة شریف میں ہے: وَعَن مَالك بلغه رَجُلًا قَالَ لِعَبْدِ الله بْنِ عَبَّاسٍ: إِنِّي طَلَّقْتُ امْرَأَتِي مِائَةَ تَطْلِيقَةٍ فَمَاذَا تَرَى عَلَيَّ؟ فَقَالَ ابْن عَبَّاس: طلقت مِنْك ثَلَاث وَسَبْعٌ وَتِسْعُونَ اتَّخَذْتَ بِهَا آيَاتِ الله هُزُوًا. رَوَاهُ فِي الْمُوَطَّأ— مشكاة المصابيح – الخطيب ولي الدين التبريزي (٢ ‏/ ٩٨١)

یعنی حضرت عبد الله بن عباس رضی الله تعالیٰ عنہما سے ایک آدمی نے عرض کی کہ حضور میں نے اپنی بیوی کو ایک سوطلاق دی ہے، آپ اس کے متعلق کیا فرماتے ہیں، آپ نے فرمایا:  تین طلاقیں تیری بیوی پر پڑگئیں، اور ستانوے طلاقوں سے تو نے الله تعالٰی کی آیتوں سے ٹھٹھا کیا نعوذ بااللہ من ذ الک۔

مرقاة شرح مشكوة فتح القدیر رد المحتار میں ہے: وَذَهَبَ جُمْهُورُ الصَّحَابَةِ وَالتَّابِعِينَ وَمَنْ بَعْدَهُمْ مِنْ أَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ إِلَى أَنَّهُ يَقَعُ ثَلَاثًا— مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح – الملا على القاري (٥ ‏/ ٢١٤٦)

فتح القدیر میں ہے:  وَنَصَّ مُحَمَّدٌ قَال:َ إذَا طَلَّقَ الرَّجُلُ امْرَأَتَھُ ثَلاَثًا جَمِیعًا فَقَدْ خَالَفَ السُّنَّةَ وَأَثِمَ بِرَبِّھِ وَإِنْ دَخَلَ بِھَا أَوْ لَمْ یَدْخُلْ سَوَاء،ٌ ثُمَّ قَال:َ بَلَغَنَا ذَلِكَ عَنْ رَسُولِ اللهَِّ .وَعَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَغَیْرِھِمْ - رِضْوَانُ اللهَِّ عَلَیْھِمْ أَجْمَعِینَ نیز اس میں ہے وَمِنْ الأَْدِلَّةِ فِي ذَلِكَ مَا فِي مُصَنَّفِ ابْنِ أَبِي شَیْبَةَ وَالدَّارَقُطْنِيّ فِي حَدِیثِ ابْنِ عُمَرَ الْمُتَقَدِّمِ «قُلْت:ُ یَا رَسُولَ اللهَِّ أَرَأَیْتَ لَوْ طَلَّقَھَا ثَلاَثًا؟ قَال:َ إذًا قَدْ عَصَیْتَ رَبَّكَ وَبَانَتْ مِنْكَ امْرَأَتُكَ

اس مسئلہ کے متعلق اور روایات تفصیل سے فتح القدیر میں دیکھیں نیز اس میں ہے، أَمَّا لَوْ قَال:َ أَنْتِ طَالِقٌ إحْدَى عَشَرَ فَإِنَّھُ یَقَعُ الثَّلاَثُ بِالاِتِّفَاقِ لِعَدَمِ الْعَاطِفِ 

فتاویٰ ہندیہ میں ہے، اگر غیر مدخولہ سے کہا تو اکیس طلاق سے طالقہ تو ہمارے علمائے ثلاثہ کے نزدیک تین طلاق ہونگی اور اگر کہا گیاره طلاق تو بالاتفاق تین طلاق واقع ہونگی 

تفسیر صاوی میں ہے، والمعنى فان ثبت طلاقھا ثلاثافي مرة او مرات فلا تحل الخ، اذا قال لھا انت طالق ثلاثا او البتة وھذا ھو المجمع علیھ واما القول بان الطلاق الثلاث في مرة واحدة لا  یقع الاطلقة فلم یعرف الابن لا تیمیة من الحابلة وقد رد علیھ ائمة مذھبھ حتى قال العلماء انھ الضال والمضل

عمدة الرعایہ میں ہے:  فمثل ھذا یقع لكنھ یا ثم بھ ھو المنقول عن جمھور الصحابة والتابعین والمجتھدین منھم ابن عباس رضی الله تعالى عنھما اخرجھ مالك وابو ھریرة اخرجھ عنھ 

ابو داؤد قدوری اور اس کی شرح فارسی میں ہے:  طلاق البدعة وھوان یطلق الرجل امرا تھ ثلاثا بكلمة واحدة أو في طھر واحد سوم طلاق بدعت است و آن این است کھ سھ طلاق دھد شوھر زن خود را بیک دفعہ یعنی بیک کلام یا سھ طلاق متفرق دھد در یک طہر فاذا فعل ذلك وقع الطلاق وبانت منھ وكان عاصیاً پس ھرگاه کھ داد سھ طلاق بیکے از میں دو طریق واقع شد سھ طلاق و جدا شد از و د طلاق دھنده گنہ گار و عاصی میشود و این طریق منھمی است نشاید و این حکم کھ بیان کرده شد در مردے وزنی بود کھ شوھر بعد از نکاح با و مجامعت کرده باشد

کذافی کشف الحقائق نیز اس میں ہے، واذا طلق الرجل امراتھ ثلاثا قبل الدخول بھا بدفعة واحدة وقعن علیھا جملة ھرگاه کھ طلاق داد شوھر بزن خود پیش از ولی بایں طور کھ بگویدانت طالق ثلاثا پس واقع میشو دسھ طلاق بآن زن زیر آنچھ سھ طلاق بھم داده است نیز اس میں ہے، انت طالق ثلاثا الا ا ثا  طلقت ثلاثا و بطل الاستثناء، اگر بگوید شوھر بزن خود بر تو سھ طلاق است مگر سھ طلاق واقع شود، سھ طلاق زیر انچھ استثناء جمیع از جمیع است و آن شیح نیست بلکھ باطل است و نا جائز ،

مجموعہ فتاوی مولانا عبدالحی لکھنوی رحمۃ الله علیہ میں ہے، اگر زید نے اپنی بیوی کو حالت غضب میں کہا میں نے طلاق دیا، پھر میں نے طلاق دیا، پھر میں نے طلاق دیا، پس اس تین بار کہنے سے تین طلاق واقع ہوگی یا نہیں،

ھو المصوب:اس صورت میں تین طلاق واقع ہونگی ، حنفیہ کے نزدیک بغیر تحلیل کے نکاح درست نہ ہوگا۔ نیز اس میں ہے، زید نے اپنی بیوی کو ایک مجلس میں تین دفعہ کہہ دیا کہ تجھ پر طلاق ہے، طلاق ہے، طلاق ہے لیکن اس نے غصہ کی حالت میں بلانیت ایقاع طلاق ثلاثہ اور بدوں سمجھنے معنی اور حکم ان الفاظ کے کہا ہے اس صورت میں طلاق ثلاثہ واقع ہونگی یا نہیں۔

ھو المصوب:جو شخص تین طلاق دے دیوے، اور مقصود دونوں مرتبہ اخیر ہے، تاکید نہ ہو پس اس صورت میں مذہب جمہور صحابہ تابعین وائمہ اربعھ واکثر مجتھدین و بخاری و جمہور محدثین تین طلاق واقع ہو جائیں گی، البتہ بوجہ ارتکاب خلاف طریقہ شرعیہ کے گناہگار ہوگا۔ نیز اس میں ہے، چہ فرمایند علمائے دین و مفتیان شرع متین اندرین  مسئلہ از روئے مذہب حنفیہ صورتش ایں کہ زید زوجھ خود مسماة ھنده را در حالت غضب طلاق داد بایں طور کھ سھ بار لفظ طلاق بزبان آور دیس دریں صورت بر ہنده طلاق واقع شد یا نھ بر تقدیر اول چھ صورت است کھ باز ھنده رازید بنکاح آرد

الجواب ھو المصوب:بر ھند و سھ طلاق واقع شدند حالا بدون تحلیل نکاحش بازید درست نیست و الله بہار شریعت میں ہے، غیر مدخولہ کو کہا تین طلاق تو تین ہونگی ، اور اگر کہا تجھے طلاق ، تجھے طلاق، تجھے طلاق، یا کہا تجھے طلاق ہے، ایک اور ایک اور ایک تو ان صورتوں میں ایک بائن واقع ہوگی ، اور موطوه میں بہر حال تین طلاق ہوں گی ،

در مختار میں ہے، ( (وَإِنْ فَرَّقَ) بِوَصْفٍ أَوْ خَبَرٍ أَوْ جُمَلٍ بِعَطْفٍ أَوْ غَیْرِهِ (بَانَتْ بِالأُْولَى) لاَ إلَى عِدَّةٍ (وَ) لِذَا (لَمْ تَقَعْ الثَّانِیَةُ) بِخِلاَفِ الْمَوْطُوءَةِ حَیْثُ یَقَعُ الْكُلُّ

رد المحتار میں ہے قَوْلُھُ حَیْثُ یَقَعُ الْكُلُّ) أَيْ فِي جَمِیعِ الصُّوَرِ الْمُتَقَدِّمَةِ لِبَقَاءِ الْعِدَّةِ

ان احادیث و روایات و عبارات فتاوی سے معلوم و ظاہر ہوا کہ اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو تین یا تین سے زائد طلاقیں بیک وقت ایک کلمہ سے دے تو تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی ، باقی زائد لغو و بیکار ہوں گی ، عام اس ہے کہ عورت مدخولہ ہو یا غیر مدخولہ اگر شوہر متفرق طور پر تین طلاقیں دے گا تو عورت مدخولہ ہے، تو ایک طلاق واقع ہونے سے عورت بائنہ ہو جائے گی اور باقی محل نہ ہونے کی وجہ سے واقع نہ ہوں گی ، اور اگر عورت مدخولہ ہے تو متفرق طور پر بھی تین طلاقیں دینے سے تینوں طلاقیں واقع ہوں گی ، عام اس سے کہ حرف عاطفہ ذکر کرے یا نہ کرے، لہذا صورت مسئولہ میں زید نے اپنی بیوی ہنده کو ایک لفظ سے تین طلاقیں دی ہیں ، تو تینوں طلاقیں واقع ہوگئیں، وه عورت چاہے مدخولہ ہو یا غیر مدخولہ لیکن اگر یہ کہا کہ تجھے طلاق طلاق طلاق، ہے یا تجھے طلاق دی ، طلاق دی ، طلاق دی، بغیر حرف عاطفہ کے تو اس صورت میں اگر عورت غیر مدخولہ ہے تو ایک  طلاق واقع ہونے سے عورت بائنہ ہو جائے گی ، اور باقی طلاقوں کے لئے محل نہ رہے گا۔ اس لئے وه لغو و بے کار ہو جائیں گی ، اور عورت اگر مدخولہ ہے تو تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی ،

جیسا کہ مشکوة شریف فتح القدیر در مختار ،رد المحتار مجموعہ فتاوی بہار شریعت وغیر ہا کتب کی عبارتوں سے ظاہر ہے، اہلسنت تو اہلسنت غیر مقلدین بھی اس بات کے قائل ہیں کہ ایک مجلس میں تینوں طلاقوں کے واقع ہونے کا مسلک جمہور امت سلف و خلف و آئمہ اربعہ کا ہے، تین طلاق کا ایک شمار ہونا صحابہ تابعین تبع تابعین محد ثین کا یہ مسلک رہا کہ ایک مجلس میں تین طلاقیں دینے سے تینون واقع ہو جاتی ہیں، اور سات سو برس کے بعد ابن تیمیہ نے سب سے پہلے اس اجماع امت کے خلاف فتویٰ دیا اور ایک مجلس میں بیک وقت تین طلاق دینے سے ایک طلاق کے واقع ہونے کا قائل ہوا، اس پر اس کے مذہب حنبلی کے علماء نے اس کا رد کیا اور فرمایا کہ یہ خود گمراه ہے، اور لوگوں کو گمراه کرنے والا ہے، جیسا کہ تفسیر صاوی کی عبارت سے ظاہر ہوا بعد میں جولوگ تین طلاق ایک مجلس میں واقع کرنے سے ایک طلاق کے واقع ہونے کے قائل ہیں وه ابن تیمیہ علیہ ما علیہ کے متبعین میں سے ہیں جمہور امت کے مسلک پر نہیں ہیں، غیر مقلدوں کے مشہور و معروف امام نواب صدیق حسن بھوپالی کی کتاب مسک الختام شرح بلوغ المرام میں ہے یعنی در صورتیکھ سھ طلاق در یک مجلس ارسال کرده شدند دوم آنکھ سھ طلاق مانع میشود و با تن رفتھ اند عمر و ابن عباس و عائشہ رضوان الله علیھم دروایت است از علی وفقھ از علی و فقھاء اربعھ جمھور سلف و خلف نیھ د خلف نیز غیر مقلدوں کی معتبر و مستند کتاب فتاوی کی تشریح میں ہے، صحابہ تابعین تبع تابعین سے لے کر سات سو سال تک کے سلف صالحین صحابہ تابعین محد ثین سے تو تین طلاق ایک مجلس میں واحد شمار ہونا ثابت نہیں، من ادعى فعلیھ البیان بالبرھان ودونھ خرط القتاد ملاحظہ ہو موطا امام مالک صحیح بخاری و فتح الباری تفسیر ابن کثیر و ابن جریر، نیز اس میں ہے کہ تین طلاقیں مجلس واحد میں محدثین کے نزدیک ایک کے حکم میں ہیں، یہ مسلک صحابہ تابعین تبع تابعین و محدثین متقدمین کا نہیں یہ مسئلہ تو سات سو سال کے بعد کے محدثین کا ہے، جو ابن تیمیہ کے فتوی کے پابند ہیں اور اسکے معتقد ہیں انتھی ، جو مولوی صاحب اہلسنت ہونے کے مدعی ہیں، اور ایک مجلس میں تین طلاق دینے سے تین کے واقع ہونے۔ کے واقع ہونے کے منکر ہیں غلطی پر ہیں ، اس کے لئے جائز نہیں کہ ائمہ اربعہ کے مسلک کو چھوڑ کر نیا طریقہ اختیار کرے 

تفسیر صاوی میں ہے ، وَلاَ یَجُوزُ تَقْلِیدُ مَا عَدَا الْمَذَاھِبَ الأَْرْبَعَة،َ وَلَوْ وَافَقَ قَوْلَ الصَّحَابَةِ وَالْحَدِیثَ الصَّحِیحَ وَالآْیَة،َ فَالْخَارِجُ عَنِ الْمَذَاھِبِ الأَْرْبَعَةِ ضَالٌّ مُضِلٌّ، وَرُبَّمَا أَدَّاهُ ذَلِكَ لِلْكُفْرِ ; لأَِنَّ الأَْخْذَ بِظَوَاھِرِ الْكِتَابِ وَالسُّنَّةِ مِنْ أُصُولِ الْكُفْرِ ،

شوہر کا اپنی بیوی کو کہنا دور ہو جا، دور ہو جا، دور ہو جا، یا یہ کہنا کہ میرے گھر سے نکل جان نکل جا نکل جا اپنے باپ کے گھر چلی جا ، چلی جا، چلی جا، ان تینوں صورتوں میں ایک طلاق بائنہ واقع ہوگی ، جبکہ شوہر نے نیت طلاق کی کی ہو، یا کوئی خارجی قرینہ پایا جائے ، جو  طلاق دینے پر دلالت کرتا ہو، ہاں اگر تین کی نیت کرے تو تین طلاقیں واقع ہو جائیں گی ، والله تعالی و رسولہ الاعلی اعلم 

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ126
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-551

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الطلاق
بابباب الطلاق البائن والرجعي
فصلفصل في الطلاق البائن
موضوعطلاق
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅