🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
تعزیہ داری

تعزیہ بنانا، اسے گلی گلی گھمانا، اس سے منتیں مانگنا ناجائز و حرام ہے

🔖 SF-180 👤 شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی 👁️ 228 14 Jun 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سوال

زید کا کہنا ہے کہ تعزیہ بنانا نا جائز و حرام ہے ، لیکن بکر اس بات کا منکر ہے۔ بکر کا قول ہے کہ تعزیہ بنانا جائز ہے، نیز تعزیہ کے سامنے نذر و نیاز ، شہادت نامہ، مرثیہ پڑھنا، تعزیہ سے عقیدت رکھنا، اس سے مرادیں مانگنا بلا شبہ جائز و مباح ہے۔ بکر یہ بھی کہتا ہے کہ اگر تعزیہ بنانا بدعت اور نا جائز ہوتا تو علماے کرام منع فرماتے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ قرآن وحدیث کے حوالے سے مدلل جواب سے نوازیں کہ بکر کا قول درست ہے یا زید کا؟ نیز یہ بھی تحریر فرمائیں کہ جاری گانا باجے کے ساتھ کیسا ہے ؟

صدر الدین صدیقی، مقام لکور ہی، ارجن ڈومری، دیوریا، یوپی

✅
جواب

زید کا قول صحیح ہے۔ تعزیہ بنانا، اسے گلی گلی گھمانا، چوک پر رکھنا، تعزیے کے پاس شیرینی لے جاکر نیاز و فاتحہ کرنا، تعزیے سے منت مانگنا، یہ سب حرام و گناہ ہے۔ علما نے عوام کو ہمیشہ تعزیہ داری سے منع فرمایا۔ مجددا عظم اعلیٰ حضرت قدس سرہ کے اس سلسلے میں کثیر فتاوی ہیں اور ایک رسالہ بھی ہے جو بارہا چھپ چکا ہے ، جس کا نام ”رسالہ تعزیہ داری “ ہے۔ علاوہ ازیں علماے اہل سنت کے متعدد پوسٹر بھی تعزیہ کے خلاف شائع ہو چکے ہیں، عوام نہ مانیں تو اس کا علاج علما کے پاس کیا ہے؟ واللہ تعالیٰ اعلم

جاری کیا چیز ہے ، یہ سمجھ میں نہیں آیا۔

گانا با جا بہر حال حرام ہے۔ حدیث میں ہے کہ حضور اقدس ﷺنے فرمایا :

أمرني ربي بمحق المعازف . (مسند الإمام أحمد بن حنبل، ج : ٣٦ ، ص: ٦٤٦ ، حدیث ابی امامه باهلي، مؤسسة الرسالة، بيروت)

مجھے میرے رب نے باجوں کے مٹانے کا حکم دیا۔ واللہ تعالیٰ اعلم

۲۰ /صفر ۱۴۱۵ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ جامعہ اشرفیہ [FJA]
جلد11
صفحہ309
مفتی شارح بخاری مفتی محمد شریف الحق امجدی
نمبر SF-180

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعتعزیہ داری
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅