🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
امامت

وہابی خیالات کے حامل امام کی اقتدا کا حکم

🔖 SF-258 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 163 19 Jul 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

مسئلہ: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسائل میں :

ایک شخص نے خطیب مسجد سے کہا سنی علمائے دین اشرف علی کو تو کفر کا فتوی دے چکے ہیں تو خطیب مسجد نے غیض و غضب میں آکر کہا کہ کافر کو بھی کا فرنہیں کہا جا سکتا تم اتنے بڑے جید عالم کو کفر سے تعبیر کرتے ہو بلکہ جو ایک وقت کی نماز نہیں پڑھتا ، اس کو بھی کافر نہیں کہا جا سکتا۔ ایسے خیال کے امام کی اقتدا کیسی ہے خبردار کیا جائے؟

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــــــــــــــاب

مرتد وہ شخص ہے جو اسلام کے بعد کسی ایسے امر کا انکار کر دے جو ضروریات دین میں سے ہو، یعنی زبان سے کلمۂ کفر بکے جس میں صحیح تاویل کی گنجائش نہ ہو۔ مولوی اشرف علی تھانوی نے حضور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم  کی جناب میں گستاخی کی ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کے علم پاک کو گدھوں ، جانوروں اور چوپایوں سے تشبیہ دے کر اپنے اوپر کفر کو لازم کر لیا ہے۔ چناں چہ اس نے اپنی کتاب حفظ الایمان ص: ۸ پر لکھا ہے:  ” آپ کی ذات مقدسہ پر علم غیب کا حکم کیا جانا اگر بقول زید صحیح  ہے تو دریافت طلب یہ امر ہے کہ اس غیب سے مراد کل غیب ہے یا بعض غیب ، اگر بعض علوم غیبیہ مراد ہیں تو اس میں حضور ہی کی کیا تخصیص ہے ایسا علم غیب تو ہر زید و عمر (یعنی عام لوگ ) بلکہ ہر صبی و مجنوں ( بچہ  و پاگل ) بلکہ جمیع حیوانات و بہائم کو بھی حاصل ہے۔"  خط کشیدہ عبارت میں علمائے حرمین شریفین زاد اللہ شرفہما کی خدمت میں پیش کی گئی۔ علمائے حرمین طیبین نے بالا تفاق اس عبارت اور اس عبارت مذکورہ بالا کے لکھنے والے مولوی اشرف علی تھانوی پر کفر کا فتوی صادر فرمایا ۔ مولوی اشر ف علی تھانوی بارگاہ نبوت میں ایسی گستاخی کرنے کے سبب بلا شبہ کا فر ہو گیا۔ بقولہ تعالیٰ: " لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ اِیْمَانِكُمْ" (التوبة: 66) اب تم بہانے نہ بناؤ ایمان لانے کے بعد بے شک تم کافر ہو گئے ۔ لہذا جان بوجھ کر مولوی اشرف علی تھانوی کے کفر میں یا اس کے عذاب میں شک کرنا بھی کفر ہے بقول العلما الاعلام: " من شك في كفره و عذابه بعد اطلاعه فقد کفر "  (حسام الحرمین ص: 134)

 خطیب مسجد کا یہ کہنا کہ کافر کو بھی کافر نہیں کہا جا سکتا قطعاً جھوٹ اور شریعت اسلامیہ پر افتراء ہے۔ خود اللہ رب العزت جل جلالہ و عم نوالہ حکم فرماتا ہے: " قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَ" ( الکافرون : 1) تم کہو ! اے کا فرو! ۔ خدائے ذوالجلال کا فر کو کافر کہنے کا حکم دے رہا ہے اور خطیب مسجد کہتا ہے کہ کافر کو کافر نہیں کہا جا سکتا، یہ حکم خداوندی کی سراسر خلاف ورزی اور فرمان الٰہی سے کھلی بغاوت ہے۔

بے نمازی کو کافر نہیں کہا جا سکتا کہ یہ بے عمل ہے اور بے عملی فسق ہے کفر نہیں ۔ ہاں اگر نماز کی فرضیت کا انکار کرے تو بلا شبہ وہ کافر ہو جائے گا۔ کیوں کہ فرض قطعی کا منکر کھلا کافر ہے۔ اسی طرح بارگاہ نبوت کا گستاخ بھی کافر ہے۔ خطیب مسجد کا ایسا جملہ کہنا اس کی بد عقیدگی کا کھلا ثبوت ہے۔ ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا حرام اور اس کو امامت سے معزول کرنا واجب وضروری ہے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی

جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور،۴ ربیع الاول ۱۳۹۲ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
جلد1
صفحہ101
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-258

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
بابباب الفرق الضالة والردود عليها
فصلفصل في الرد على الوهابية والديوبندية
موضوعامامت
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅