کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید کو معلوم ہو جائے کہ فلاں شخص وہابی ہے، یا وہابی کا مرید ہے، جس کی تحریروں سے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی اہانت ثابت ہو چکی؛ باوجود اس کے وہ خود وہابی نہیں، وہابی کو برا سمجھتا ہے، لیکن پھر بھی اس سے میل جول رکھتا ہے اور اس کے پیچھے نماز پڑھتا ہے۔ اس کا کیا حکم ہے؟
اگر زید کو وہابیہ کے اقوالِ کفریہ کی اطلاع ہے، اور باوجود اس کے پھر انہیں مسلمان جانتا ہے، ان کے پیچھے نماز پڑھتا ہے، تو وہ انہی کے حکم میں ہے۔ جہاں تک نرمی و آسانی سے اسے سمجھا سکیں، سمجھائیں؛ اور نہ مانے تو انہی کے سے برتاؤ اس کے ساتھ بھی کیے جائیں۔ اور اگر ناواقف ہو اور ان کے اقوالِ کفریہ و عقائد سے خبر نہ ہو، تو اسے اس وقت تک (جب تک علم نہ ہو) اس (کفر) کے حکم میں داخل نہ کریں گے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔