🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الشتی

اوہام بنائے احکام نہیں ہو سکتے

🔖 SF-495 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 94 01 Sep 2026 ⏱️ 8 منٹ مطالعہ
المستفتی خادم عبد الجبار · از  محلہ ضلعد ار شہر فتحپور یوپی · تاریخ  ۳۱ ؍جولائی ۱۹۷۲ء
❓
Sawal

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ موجودہ میں :

(1) ایک پرانی مسجد جس میں پتھر کا کتبہ لگا ہوا ہے اور بعد بسم اللہ کے رحمن النساء خانم ۱۲۱۲ ھ تحریر ہے جو قریب ۱۸۰ سال کی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ایک طوائف کی تعمیر کرائی ہوئی ہے لیکن کوئی بین ثبوت اس کا نہیں ہے اور پہلے اس میں نماز وتر اویح ہوتی رہی ہے۔ کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ تائب ہو کر نکاح کیا اور اپنے دین مہر کی رقم سے مسجد تعمیر کرائی اور ساتھ ہی ایک کنواں بھی جو مسجد سے ملحق ہے، جس سے محلہ والے برابر پانی پیتے رہے۔ کتبہ سے بھی طوائف ہونا ظاہر نہیں ہوتا ہے اور نہ تعمیر کنندہ کا مکان اس کے قریب میں ہے اور نہ وہ اس محلہ یا فتحپور کی رہنے والی تھی۔ کیا یہ شرعی حیثیت سے مسجد ہے اور نماز پڑھی جاسکتی ہے؟

(2) مسجد پر ایک جماعت نے قبضہ کیا، مکتب خانہ بنایا ، قرآن مجید و دیگر کتب کی بھی تعلیم ہوتی رہی۔ یہ کہاں تک جائز ہے؟

(3) یہ کہ مسجد کے حجرے کو جماعت مذکور نے مردہ خانہ بنایا ، لاوارث مردے رکھنے لگے اور محن مسجد میں نماز جنازہ بھی ہوتی رہی یہ فعل جماعت کا کہاں تک جائز ہے؟

(4) کچھ لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ مسجد کا رخ غلط ہے جس کی وجہ سے نماز نہیں ہوتی رہی ۔ کیا نمازی اپنا رخ صحیح کرکے نماز نہیں پڑھ سکتے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

(5) تعمیر مسجد کے وقت علمائے کرام و معززین محلہ نے منع کیوں نہیں کیا کہ تمہارا پیشہ حرام ہے، مسجد تعمیر نہ کراؤ اس میں نماز نہ ہوگی ؟

(6) مسجد از خود موقوفہ ہے اگر تحریری وقت میں کوئی متولی درج ہے یا کوئی قریبی رشتہ دار اس کا ہے تو وہ متولی ہو سکتا ہے؟ ورنہ کل مسلمانان محلہ متولی ہیں؟

بس التماس ہے کہ جلد تفصیلی جواب معہ حوالہ جات کے سرفراز فرمائیں جواب کے لیے لفافہ ہم رشتہ ہے۔ فقط والسلام

✅
Jawab

الجواب بعون الملك الوهـــاب 

(1) مسلمان اس لیے مسجد بناتا ہے کہ اس میں نمازیں پڑھی جائیں خدا کو یاد کیا جائے ۔ ایک سواسی ۱۸۰ ؍  سال سے اسی پر مسلمانوں کا عمل رہا۔ اب بغیر ثبوت شرعی اپنے خیال فاسد سے یہ کہہ دینا کہ اس مسجد کی تعمیر ایک طوائف نے اپنے حرام پیسے سے کرائی ہے، قابلِ قبول نہیں، کیوں کہ یہ محض ایک وہم ہے اور اوہام بنائے احکام نہیں ہو سکتے ، جب کہ مسلمانوں کی ایک دوسری جماعت کہہ رہی ہے کہ اس نے تائب ہو کر نکاح شرعی کیا اور اپنے مہر سے مسجد کی تعمیر کرائی ۔ بہر حال بغیر ثبوت شرعی اسے غیر مسجد قرار دے کر ویران نہیں کیا جاسکتا ۔ بقوله تعالى: ”وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰهِ اَنْ یُّذْكَرَ فِیْهَا اسْمُهٗ وَ سَعٰى فِیْ خَرَابِهَا “ (البقرة : 114) اس سے بڑا ظالم کون جو اللہ کی مسجدوں کو اس میں یاد خدا کرنے سے روکے اور اس کے ویران کرنے میں کوشش کرے۔ کنواں بھی اسی پر قیاس کیا جائے گا۔

(2) اگر اہل سنت و جماعت نے قبضہ کر کے دینی تعلیم کے لیے مکتب قائم کیا ہے تو کوئی حرج نہیں۔ فتاوی عالمگیری میں ہے: ”وَأَمَّا الْمُعَلِّمُ الَّذِي يُعَلِّمُ الصِّبْيَانَ بِأَجْرٍ إذَا جَلَسَ فِي الْمَسْجِدِ يُعَلِّمُ الصِّبْيَانَ لِضَرُورَةِ الْحَرِّ أَوْ غَيْرِهِ لَا يُكْرَهُ“ (الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير(ت ١١١٨)، ج 1، ص 110،  كتاب الصلاة، الباب السابع فيما يفسد الصلاة، المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر) البتہ اگر کسی بد مذہب نے قبضہ کیا ہے تو عام مسلمانوں کو چاہیے کہ اس سے قبضہ واپس لے لیں اور نہ پڑھانے دیں کیوں کہ بدمذہبوں کا مسجد میں مدرسہ کھولنا بد مذہبیت کا پھیلانا ہے۔

(3) اگر بانی نے حجرہ بنا کر مسجد میں اسی لیے وقف کر دیا ہے کہ اس سے مسجد کے ضروریات پورے ہوں تو اس میں مردہ نہیں رکھا جا سکتا ، ہاں اگر عام مسلمانوں کے مفاد کی خاطر وقف ہے تو مردہ رکھا جا سکتا ہے۔ البتہ صحن مسجد میں نماز جنازہ درست نہیں کیوں کہ صحن مسجد یقینا مسجد ہے اور مسجد میں نماز جنازہ اصح مذہب پر مکروہ تحریمی ہے۔ بقول النبی صلى الله عليه وسلم : ” مَنْ صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فِي الْمَسْجِدِ فَلَيْسَ لَهُ شَيْءٌ “ (سنن ابن ماجه، ج 1، ص 486،كتاب الجنائز، باب : ما جاء في الصلاة على الجنائز في المسجد، الحديث : 1517) یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا : ”جس نے جنازے کی نماز مسجد میں پڑھی اس کے لیے کچھ اجر نہیں ۔ تنویر الابصار و در مختار میں ہے: ”وَكُرِهَتْ تَحْرِيمًا وَقِيلَ تَنْزِيهًا فِي مَسْجِدِ جَمَاعَةٍ هُوَ أَيْ الْمَيِّتُ فِيهِ وَحْدَهُ أَوْ مَعَ الْقَوْمِ.“  (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي(ت ١٠٨٨)، ج 1، ص 121، كتاب الصلاة، باب: صلاة الجنازة، دار الكتب العلمية – بيروت) عالمگیری میں ہے:”صَلَاةُ الْجِنَازَةِ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي تُقَامُ فِيهِ الْجَمَاعَةُ مَكْرُوهَةٌ سَوَاءٌ كَانَ الْمَيِّتُ وَالْقَوْمُ فِي الْمَسْجِدِ أَوْ كَانَ الْمَيِّتُ خَارِجَ الْمَسْجِدِ وَالْقَوْمُ فِي الْمَسْجِدِ أَوْ كَانَ الْإِمَامُ مَعَ بَعْضِ الْقَوْمِ خَارِجَ الْمَسْجِدِ وَالْقَوْمُ الْبَاقِي فِي الْمَسْجِدِ أَوْ الْمَيِّتُ فِي الْمَسْجِدِ وَالْإِمَامُ وَالْقَوْمُ خَارِجَ الْمَسْجِدِ هُوَ الْمُخْتَارُ۔“ (الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (ت ١١١٨)، ج 1، ص 165،  كتاب الصلاة، الباب الحادي والعشرون في الجنائز، المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق مصر) جنازہ کی نماز مسجد میں جہاں جماعت ہوتی ہے مکروہ تحریمی ہے۔ عام ازیں کہ میت اور قوم مسجد میں ہو یا خارج مسجد ہو یا میت خارج مسجد ہوا اور قوم مسجد میں ہو یا امام بعض قوم کے ساتھ خارج مسجد اور باقی قوم مسجد میں ہو یا میت مسجد میں اور امام و قوم خارج مسجد ہو۔ یہی مختار ہے ایسا ہی خلاصہ میں ہے۔

(4) اگر سمت قبلہ سے ۴۵ ؍ درجہ تک جھکا ہوا ہے تو نماز صحیح ہو جائے گی چہ جائیکہ نمازی صحیح رخ اختیار کرے۔ مشکوۃ شریف کی حدیث ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   نے ارشاد فرمایا : ”مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ قِبْلَةٌ“ (مشكوة المصابيح، كتاب الصلاة، الحدیث : 715 / سنن الترمذي، ج 1، ص 486، كتاب الصلاة، باب ما جاء أن ما بين المشرق والمغرب قبلة، الحدیث 342) مشرق و مغرب کے درمیان قبلہ ہے۔ اس کے حاشیہ پر مرقاۃ کے حوالے سے مندرج ہے : یہ اہل مدینہ کے لیے ہے (مرقاة المفاتيح ج: 2، ص: 602، كتاب الصلاة، باب المساجد ومواضع الصلاة، دار الفكر، بيروت - لبنان) بخلاف ہندوستانیوں کے” فَإن القبلةَ بَينَ الْجَنُوبِ وَالشَّمَالِ “  یعنی ہندوستانیوں کا قبلہ جنوب شمال کے بیچ میں ہے۔

(5) علمائے کرام یا معززین محلہ کا منع نہ کرنا اس کے مسجدِ صحیح ہونے پر بین ثبوت ہے۔ کسی غلط کام پر علما کا بروقت کسی مصلحت سے منع نہ کرنا اس کے اصل قانون میں کچھ نہیں لاتا۔

(6) تولیت کا زیادہ حق اس کے بانی یا اس کی اولاد کو ہے۔ اگر ان میں سے کوئی متولی نہ ہو تو عام مسلمانوں کو اختیار ہے کہ کسی امین ، غیر فاسق کو متولی منتخب کر لیں ۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۲۹ ؍جمادی الاخری ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ350
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-495

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الشتی
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅