مکرمی و محترمی مفتی عبدالرشید صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ م ورحمۃ الله وبركاتہ
مندرجہ ذیل حالات میں شرعی حکم کیا ہے آگاہ کریں نوازش ہوگی ۔
(۱) میرے لڑکے عطاء الرحمن کی حقیقی نانی یعنی حقیقی والدہ کی حقیقی والدہ کے انتقال کے بعد لڑکے کے حقیقی نا نا حقیقی والدہ کے حقیقی والد نے دوسرا نکاح کیا ، اس نکاح سے پیدا شدہ لڑکی نفیسہ سے عطاء الرحمان کا نکاح جائز ہے؟ کیا کسی بھی امام کے نزدیک اختلاف ہو تو مخالف اور موافق کون ہے؟
(۲) اگر نکاح درست نہیں اور نکاح ہو چکا ہے اور فریق باہم رجوع بھی ہو چکے ہیں تو معاملہ کیوں کر درست کیا جائے بطریق شریعت؟
الجواب بعون الملك الوهــــــــــــاب
(۱) ماں کی سوتیلی (باپ شریک ) بہن سے نکاح حرام ہے اس لیے عطاء الرحمن کا اس لڑکی سے نکاح صحیح نہیں۔ بقوله تعالى: وَ خٰلٰتُكُمْ (النساء : 23)
(۲) اگر عطاء الرحمن کا اپنی ماں کی باپ شریک بہن کے ساتھ نکاح ہو گیا ہے تو دونوں پر ضروری ہے کہ فوراً علاحدگی اختیار کر لیں اور توبہ کر کے خدا سے معافی چاہیں۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔