کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسلمان مرد کی شادی عیسائی عورت سے ہو سکتی ہے، جب کہ عیسائی خیال کی ہے اور عیسائی حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا کا بیٹا تصور کرتے ہیں
بینوا تو جروا۔
بہار شریعت میں ہے یہودیہ اور نصرانیہ سے مسلمان کا نکاح ہو سکتا ہے ، مگر چاہئے نہیں کہ اس میں بہت سے مفاسد کا دروازہ کھلتا ہے، (عالمگیری وغیرہ) مگر یہ جواز اس وقت تک ہے جب کہ اس مذہب یہودیت یا نصرانیت پر ہو، اگر صرف نام کے یہودی یا نصرانی ہوں اور حقیقت نیچری اور دہر یہ مذہب رکھتی ہو، جیسے آجکل عموماً نصاری کا کوئی مذہب ہی نہیں تو ان سے نکاح نہیں ہو سکتا ، اور نہ ان کا ذبیحہ جائز بلکہ ان کے ہاں ذبیحہ ہوتا ہی نہیں۔
واللہ تعالی و رسولہ الا علیٰ اعلم و احکم بالصواب۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔