🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نماز

ضاد کو کوشش کے ایام میں اگر ظاء پڑھے تو نماز جائز ہے

🔖 SF-479 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 137 21 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
Question

حضور مفتی صاحب قبلہ جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسائل میں :

(۱)  حرف ضاد (ض) مشابہ بالظاء ہے یا مشابہ بالدال؟ اور جب اس کو ادا کیا جائے گا تو کس حرف کی مشابہت ہوگی؟

(۲) حرف ضاد (ض) کو مشابہ بالدال یعنی ”ولا الدوالین“ پڑھنا یا حرف ضاد (ض) کو مشابہ بالظاء جیسے ”ولا الظالین “پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟

✅
Answer

الجواب بعون الملك الوهـــاب

(۱، ۲) اس حرف کی ادا خصوصاً عجمیوں پر اس لیے دشوار ہے کہ ان کی زبان کا حرف نہیں ۔ در حقیقت نہ تو ظاد ہے نہ ہی دواد۔ بلکہ اس کا مخرج زبان کی ایک طرف کی کروٹ اسی طرح کی بالائی ڈاڑھوں سے مل کر درازی کے ساتھ ادا ہونا اور زبان اوپر کی طرف اٹھ کر تالو سے ملنا اور ادا میں سختی و دقت ہونا ہے۔ مسلمانوں پر ضروری ہے کہ اس کا مخرج ادا کرنا سیکھیں اور کوشش کریں کہ ٹھیک ادا ہو۔ نہ ظاء کا قصد ہو نہ دواد کا کہ ان دونوں کا قصد کرنا حرام ہے۔ ہاں اگر مخرج سیکھنے کی حتی الوسع کوشش کی اور حرف صحیح ادا کرنے کا قصد کیا پھر کچھ نکلے اس پر مواخذہ نہ ہوگا۔ ارشاد ربانی ہے : ”لَا یُكَلِّفُ اللّٰهُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا“ (البقرۃ:286) اللہ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ خصوصاً ظاد سے اس حرف کا جدا کرنا تو سخت مشکل ہے۔ رد المختار میں ہے: "وَإِنْ كَانَ الْخَطَأُ بِإِبْدَالِ حَرْفٍ بِحَرْفٍ، فَإِنْ أَمْكَنَ الْفَصْلُ بَيْنَهُمَا بِلَا كُلْفَةٍ كَالصَّادِ مَعَ الطَّاءِ  فَاتَّفَقُوا عَلَى أَنَّهُ مُفْسِدٌ، وَإِنْ لَمْ يُمْكِنْ إلَّا بِمَشَقَّةٍ كَالظَّاءِ مَعَ الضَّادِ فَأَكْثَرُهُمْ عَلَى عَدَمِ الْفَسَادِ لِعُمُومِ الْبَلْوَى. ملتقطا" (حاشية ابن عابدين = رد المحتار –الحلبي – ابن عابدين، ج 1، ص 631، كتاب الصلاة، باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها )  یعنی اگر ایک حرف کو دوسرے حرف سے بدلنے میں خطا ہوتی ہے تو اگر دونوں حرف کا بلا مشقت ادا ہونا ممکن ہے جیسے : صادطا کے ساتھ تو فقہا کا اتفاق ہے کہ نماز فاسد ہو جائے گی اور اگر دونوں حرف کا بلا مشقت ادا ہونا ممکن نہ ہو جیسے ظاء ضاد کے ساتھ تو اکثر فقہا نے عموم بلوی کے سبب نماز کے فاسد ہونے کا حکم نہیں دیا ہے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ72
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-479

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعنماز
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅