جب کہ امام مالک رحمۃ الله علیہ مدینہ پاک میں امام مدینہ تھے۔ اور امام جعفر علیہ السلام بھی مدینہ شریف میں رونق افروز تھے۔ اور امام ابو حنیفہ رضی الله تعالیٰ عنہ امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت میں شرف تلمذ حاصل کرتے تھے تو وضع نماز اور ہاتھ باندھنے یا کھولنے میں کیوں تصفیہ نہ کر سکے۔ بینوا توجروا
امام مالک امام جعفر صادق، امام ابو حنیفہ رضی الله تعالیٰ عنہم آئمہ مجتہدین تھے، اپنے اپنے شہروں میں اجتہادی مسائل میں اپنے اپنے اجتہاد پر عمل کرتے تھے۔ مجتہد پر کسی دوسرے مجتہد کی تقلید لازم نہیں، بلکہ مجتہد مسائل اجتہادیہ میں اپنے اجتہاد پر عمل کرے گا۔ اس وجہ سے اس پر کوئی اعترا نہیں کیا جا سکتا۔
والله تعالیٰ و رسولہ الاعلیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔