دیگر بعد والے حضرت امام اہلبیت مقلد تھے، یا نہیں ، اگر تھے تو کس امام کے اگر نہ تھے تو کیوں؟ بینوا توجروا۔
آئمہ اہل بیت کرام رضی الله تعالی عنہم اگر مسائل مجتہده میں کسی امام مجتہد کے مقلد ہو جائیں، تو اس سے ان کی شان رفیع میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ دیکھو حضرت غوث پاک سید شیخ عبد القادر جیلانی رضی الله تعالی عنہ حسنی حسینی سید ہیں۔ اہل بیت کرام میں سے ہیں نسبی شرافت کے حامل ہیں۔ ولایت کے عہده پر فائز ہیں، بلکہ لاکھوں کو نظر کرم سے باذن پروردگار ولی بناتے ہیں، باوجود ان خوبیوں کے پھر بھی امام احمد بن جنبل رضی الله تعالیٰ عنہ کے مقلد ہیں۔ آئمہ اہل بیت میں سے جو جو آئمہ خود مجتہد تھے، وه اپنے اجتہاد پر عمل کرتے تھے۔ ورنہ مسائل مجتہده میں کسی مجتہد کے مقلد تھے۔ والله تعالی و رسولہ الاعلیٰ اعلم ۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔