🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

حجِ بدل میں مدینہ طیبہ کے اخراجات کی شرعی حیثیت

🔖 SF-0072 👤 صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی 👁️ 130 26 Apr 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اہلسنت و جماعت اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔

زید نے اپنی بیوی ہندہ کی جانب سے مبلغ چار سو روپے  برائے  حج  بدل عمرو عازم حج کو دے کر کہا کہ جو شخص تمھاری نظرمیں معتبر ہو اسکو حج بدل کے واسطے آمادہ کرکے اپنی ہمراہ  لے جاؤ چنانچہ عمر ونے وہ رقم لیکر زید سے کہا کہ اس میں سے جو کچھ پس انداز ہوگا وہ میں واپس دونگا اور اگر   بیس تیس روپے  زائد صرف ہوگےوہ  میں اپنے پاس سے خرچ کروں گا اور بکر کو ساتھ لیکر مکہ معظمہ زاد اللہ شرفا و تعظیما روانہ ہوا ۔ بکر نے قِران کا احرام باندھا بعد فراغ ارکان حج   کے سبب کمی خرچ مدینہ طیبہ کی حاضری میں تردد پیدا ہوا اور معابکر کو یہ حدیث مبارکه من حج ولم يزرني فقد جفاني یاد آئی اور نیز اس امر کا خیال ہوا کہ ایسانہ ہو کہ زیدکہی   معترض نہ ہو کہ تم مدینہ طیبہ کیوں نہیں گئے اور حج ناقص کیا تو کیا جواب ہوگاپس اس بارے میں عمر وسے مشورہ کیا۔ عمرو نے فوراً ایک خط واسطے روانگی کھرچ زید کو بھیجا اور  در صورت عدم حصول جواب اور انتظار مناسب کے عمر ونے بکر سے  کہا کہ اگرتم مدینہ طیبہ چلنا چاہتے ہو تو بسم اللہ چلو اور خرچ مجھ سے لو وطن پہنچ کر مجھے دیدینا۔ بکر نے منظور کیا اور حسب وعدہ بعد مراجعت سفر حرمین شریفین وطن آکر   منجملہ   ایک سو پانچ روپے کہ سو روپے ادا کئے ۔ اور فہرست کل اخراجات حسب الطلب  زید کے پاس بھیج دی اور  زبانی  بھی بیان کردیا   مگر زید نے محض خاموشی اختیار کی اور زائد خرچ ادا نہیں کیا ۔صورت مسئولہ میں شرعاً  زید علاوہ رقم چار سو روپے کے صرف زائد کا دین دار ہے یا نہیں ۔ اور بکر پانے کا مستحق ہے یا نہیں فقط ۔ بینوا توجروا

✅
جواب

جبکہ زید نے صرف حج کے لئے کہا اور مدینہ طیبہ کے اخراجات زید نے اپنے ذمے نہیں لئے، تو یہ اخراجات جو  مدینہ طیبہ کے آنے جانے میں خرچ ہوئے زید پر یہ دینا لازم نہیں، بکر نے عمر و سے قرض یہ روپئے لئے اب بکر ہی اپنے پاس سے یہ روپئے ادا کرے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ امجدیہ
جلد1
صفحہ402
مفتی صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی
نمبر SF-0072

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅