🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

مطلق حج کی نیت سے احرام اور وقوفِ عرفہ سے پہلے جماع کا حکم

🔖 SF-0070 👤 صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی 👁️ 138 26 Apr 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

گذارش یہ ہے کہ ہندوستان سے جب لوگ حج کے لئے جاتے ہیں تو قِران یا تمتع یا مفرد کسی خاص کی نیت نہیں ہوتی بلکہ ہم کو یہ مسائل معلوم ہی نہ تھے صرف مطلق حج کے ارادے سے روانہ ہوتے ہیں اور جو اس میں کرنا پڑتا ہوگا وہ کریں گے اور یلملم سے احرام باندھتے ہیں  مکہ معظمہ پہنچ کر پہلا طواف کر کے سعی اور حلق یا تقصیر کرا کر احرام کھول دیتے ہیں اور مہینہ یا کچھ زیادہ کم ذوالحجہ کی مدت باقی ہوتی ہے تو اس درمیانی مدت میں بغیر حالت احرام کے جماع کرنے سے حج فاسدہو جاتا ہے یا نہیں۔ بہار شریعت حج کے بیان میں اکثر جگہوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ احرام باندھنے سے و قوف عرفہ تک درمیان میں جماع کرنے سے حج فاسد ہو جاتا ہے ۔ اور جدید احرام باندھنے سے بھی اس سال قضا نہیں ہو سکتی۔ اور یہ بہار شریعت میں ہے کہ وقوف عرفہ سے پہلے قارن کا لبیک ختم نہیں ہو سکتا تو میری سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ طواف قدوم اور سعی کر کے احرام کھولنے کے بعد بھی جماع کرنے سے حج فاسد ہوا یا نہیں۔فاسد ہو گیا کیونکہ احرام کھو دیا ہے۔

✅
जवाब

گھرسے تو حج کے لئے جاتےہیں اور حج کرتے بھی ہیں مگر یلملم  کے قریب یاجہاں سے احرام باندھااس وقت کس چیز کا احرام باندھا۔ اگر  صرف عمرہ کا باندھا تو طواف وسعی کرکے حلق یا تقصیر کر کے احرام سے خارج ہوگیا   اور اگر حج یا حج و عمرہ دونوں کا احرام باندھا(۱)   ہے تو  طواف و سعی کے بعد  حلق  یا تقصیر جائز نہیں نہ یہ دونوں رمی سے پہلے  احرام سے باہر ہوسکتے ہیں، اگر حلق و تقصیر کریں گے تو دم لازم ہوگا۔ احرام کھولنے  کے یہ معنی نہیں کہ تہبندو چادر کی جگہ سلے  ہوئے کپڑے پہن لئے جائیں بلکہ تمام ارکان اداکر کے حلق یا قصر کرنا ہے۔ اور اگر پہلے ہی حلق یا تقصیر کر لیا تو حرام سے خارج نہ ہوا بلکہ محظور و ممنوع میں مبتلا  ہوا اور کپڑے سلے ہوئے پہنے تو اس کا بھی جرمانہ واجب اور وقوف عرفہ سے پیشتر جماع کیا توحج فاسد اگر چہ احرام کے کپڑے اُتار چکا ہو حلق وغیرہ کرچکا ہو یہ شخص ان افعال سے احرام سے خارج نہ ہوا بلکہ ممنوع اور حرام میں مبتلا ہوا، اس فرض اہم کو ادا کرنے چلا، اتنے مصارف اٹھائے ، صعوبتیں برداشت کیں اور کسی جاننے والے سے اتنا بھی نہ پوچھا کہ احرام کس کا نام ہے اور کیونکر اور کب کھلتا ہے،  تو اسے حج فاسد کرتے کیا  دیر لگتی ہے۔ مگر اس زمانے میں ہرشخص اپنے کو عالم سمجھتا ہے ، علماء سے ہر شخص کو استغناء ہے اس کا نتیجہ سوائے اس کے کیا ہوگا کہ عبادات بھی صحیح نہ ہوں گی، کوئی بالکل معمولی مقدمہ بغیر مشورہ وکیل کے نہیں لڑایا جاتا مگر شریعت کے احکام اہلِ علم سےنہیں پوچھتے۔ وہاں اگر چہ جانتے ہوں اپنے کو عاجز تصور کرتے ہیں اور یہاں اگر چہ نہیں جانتے اپنے کو ماہر و قابل ٹھہراتے ہیں۔وجہ یہ کہ اس میں نفع و نقصان یہیں معلوم ہو جائے گا۔ اور یہاں آخرت میں حال کھلے گا مولیٰ تعالیٰ آپ کے شوق کو زیادہ کرے کہ آپ  کو علم دین سے دلچسپی ہے بات کے سمجھنے کا قصد ہے ۔واللہ اعلم 

 

(۱)  حج کرنے کی تین صورتیں ہیں :۔ قران ، تمتع ، افراد ۔ میقات سے صرف عمرے کا احرام باندھا جائے۔ اشہر حج نہیں عمرہ کر کے فارغ ہو جائیں اور پھر حرم سے احرام باندھ کے حج کریں یہ تمتع ہے ۔ میقات سے حج اور عمرے دونوں کا احرام باندھیں یہ قران ہے ۔ میقات سے صرف حج کا احرام باندھیں۔ یہ افراد ہے۔ ہر ایک کے تفصیلی احکام الگ ہیں جو بہار شریعت حصہ ششم سے معلوم کریں ۔
واللہ تعالیٰ اعظم امجدی

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ امجدیہ
جلد1
صفحہ401
مفتی صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی
نمبر SF-0070

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅