کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ بال صفا صابن اور ہڑتال (بال صاف کرنے والے کیمیکل/سفوف) سے بال اڑانا جائز ہے یا نہیں؟
موئے زیرِ ناف وغیرہ جہاں کے بال دور کر سکتے ہیں، ایسے مقام کے بال ہڑتال، چونا یا صابن سے اڑا سکتے ہیں۔ (1)
'عالمگیری' میں ہے: ”وَلَوْ عَالَجَ بِالنُّورَةِ فِي الْعَانَةِ يَجُوزُ، كَذَا فِي الْغَرَائِبِ“والله تعالیٰ اعلم
ترجمہ: اور اگر کسی نے زیرِ ناف بال نورہ / چونا وغیرہ لگا کر صاف کیے تو یہ جائز ہے، ایسا ہی 'غرائب' میں ہے۔ (مترجم مولانا طارق مدنی بنارسی)
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔