🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر و الاباحۃ

غیر نبی و غیر صحابی کو حضور پُرنور و اعلیٰ حضرت کہنا کیسا؟

🔖 SF-282 👤 صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی 👁️ 167 26 Jul 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی  مولوی عبد الحمید، طالبِ علم · از مدرسہ منظر اسلام، ملوک پور، بریلی · تاریخ ٧ ربیع الاول ١٣٤٣ھ
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ سوائے پیغمبر اور اصحاب کے، کسی اور بزرگِ دین کو ”اعلیٰ حضرت“، ”حضور پُرنور“، ”رضی اللہ تعالیٰ عنہ“ اور ”قدس سرہٗ“ کہنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو کس صورت پر جائز ہے؟ بینوا توجروا

✅
جواب

لفظ ”اعلیٰ حضرت“، ”حضورِ پُرنور“، انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابۂ عظام رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے ساتھ خاص نہیں؛ نہ عرفاً خاص، نہ شرعاً۔ حضرت اور حضور کا لفظ تو بہت عام ہے۔ اب اگر کسی معظمِ دینی کو ”اعلیٰ حضرت“ کہا یا ”حضور پُرنور“ کہا، تو اسے نبی یا صحابہ کے کسی خاص وصف میں شریک کرنا نہ ہوا، بلکہ ان تمام لوگوں میں جنہیں حضرت یا حضور کہا جاتا ہے، اسے  بڑا مانا اور اس میں اصلاً حرج نہیں۔ بلکہ معظمانِ دین کو عظمت کے ساتھ ذکر کرنا چاہیے۔ بلکہ قرآنِ مجید تو مطلقاً مومنین کے لیے فرماتا ہے: ﴿وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾تمہیں اعلی ہو اگر مؤمن ہو۔  (آل عمران، الآیة: 139) 

یوں ہی ”رضی اللہ تعالیٰ عنہ“ یا ”قدس سرہٗ“ بھی صحابۂ کرام کے ساتھ خاص نہیں؛ صاحبِ 'ہدایہ' کے تلامذہ نے ان کو ”رضی اللہ تعالیٰ عنہ“ جا بجا کہا ہے۔ بہت سے مقامات میں 'ہدایہ' کے لیے (لکھا ہے) ”قال رضی اللہ تعالیٰ عنہ“ اور اس سے مراد خود صاحبِ ہدایہ ہیں۔

قرآنِ مجید نے صحابۂ کرام کے متبعین کو بھی ”رضی اللہ تعالیٰ عنہم“ کہا، ارشاد فرمایا: ﴿وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُمْ بِإِحْسَانٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ﴾ (1)   واللہ تعالیٰ اعلم

(1) ↩ترجمہ کنزالایمان: اور سب میں اگلے پہلے مہاجر اور انصار اور جو بھلائی کے ساتھ ان کے پیرو ہوئے اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی۔(التوبة، الآیة: 100)

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ امجدیہ
جلد4
صفحہ26
مفتی صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی
نمبر SF-282

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الحظر و الاباحۃ
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅