🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر والاباحۃ

غیر مقلدین وہابیوں کا لٹریچر پڑھنا کیسا ہے؟

🔖 SF-245 👤 صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی 👁️ 166 13 Jul 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

کیا ارشاد فرماتے ہیں علمائے حقانی و نائبِ رسول، صراطِ مستقیم کہ غیر مقلدین وہابیوں کا اخبار و کتابِ نصیحت، اگرچہ اس میں حدیث و آیتِ قرآن ہو، پڑھنا عوام الناس کو جائز ہے یا ناجائز؟

سائل: حکیم حاجی سید نعیم الدین صاحب بہاری، حال مقام مانی کاچر، ڈاک خانہ مانی کاچر، ضلع دھوبڑی،

۱۲ صفر ١٣٤٢ھ۔

✅
जवाब

بدمذہب کے اخبار و کتب عوام نہ دیکھیں، اگرچہ وہ آیات و احادیث بھی لکھیں؛ کیونکہ یہ لوگ اپنی کتابوں اور تحریروں میں موقع پا کر ضرور کچھ باتیں بدمذہبی کی بھی لکھ دیا کرتے ہیں۔ بہت ممکن ہے کہ عامی (عام آدمی) کے ذہن میں گھر کر جائے اور ہلاک ہو۔

امام ابنِ سیرین کے پاس دو بدمذہب حاضر ہوئے اور عرض کی کہ: ”ہم آپ سے ایک حدیث بیان کرنا چاہتے ہیں۔“ فرمایا: ”نہیں۔“ عرض کی: ”تو کوئی آیت پڑھ کر سنائیں۔“ فرمایا: ”نہیں، یا تم اٹھ جاؤ یا میں چلا جاؤں گا۔“ وہ دونوں نکل گئے۔ لوگوں نے اس کی وجہ پوچھی تو فرمایا: ”إِنِّي خَشِيتُ أَنْ يَقْرَءَا عَلَيَّ آيَةً فَيُحَرِّفَانِهَا فَيَقِرَّ ذَلِكَ فِي قَلْبِي“ یعنی: ”میں ڈرا کہ یہ دونوں آیت پڑھ کر اس کے معنی میں کچھ تحریف کریں گے، اور وہ میرے دل میں گھر کر لے گی۔“

اسی وجہ سے حدیث میں ایسے لوگوں سے اجتنابِ تام کا حکم فرمایا ہے: «فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاهُمْ. لَا يُضِلُّونَكُمْ وَلَا يَفْتِنُونَكُمْ» (صحيح مسلم، باب النهي عن الرواية عن الضعفاء والاحتياط في تحملها، ج: 1، ص: 12، مطبعة عيسى البابي الحلبي، القاهرة) یعنی: ”تم اپنے کو ان سے دور رکھو اور انھیں اپنے سے دور کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تمہیں گمراہ کر دیں اور تمہیں فتنہ میں ڈال دیں۔“

نیز ان کی کتابیں وغیرہ اس طرح پڑھنے میں، مصنفین کی وقعت ذہن میں پیدا ہونے کا اندیشہ ہے، اور بدمذہب کی توقیر حرام ہے۔ حدیث میں ہے: «مَنْ وَقَّرَ صَاحِبَ بِدْعَةٍ فَقَدْ أَعَانَ عَلَى هَدْمِ الإِسْلاَمِ» (الجامع الصغير، حديث: ١٢٦٤٧) یعنی: ”جس نے کسی بدمذہب (بدعتی) کی توقیر کی، اس نے اسلام کے ڈھانے پر مدد دی۔“ (رواہ الطبرانی عن عبد اللہ بن بشیر عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم)

'شرح مقاصد' وغیرہ میں ہے: ”إن حكم المبتدع البغض والإهانة والرد والطرد“ (۱)واللہ تعالیٰ اعلم!

(۱) ↩یعنی: ”بلاشبہ بدعتی (بدمذہب) کا حکم یہ ہے کہ اس سے بغض رکھا جائے، اس کی توہین کی جائے، اسے رد کیا جائے اور دھتکارا جائے۔“  (مترجم طارق القادری مدنی)

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ امجدیہ
جلد4
صفحہ16
مفتی صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی
نمبر SF-245

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
موضوعکتاب الحظر والاباحۃ
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅