کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ یہاں پر غیر مقلدین اور وہابیوں کا بہت بڑا زور شور ہو رہا ہے، تو کیا ان لوگوں کے ساتھ کھانے وغیرہ میں شامل رہنا اور ان سے میل محبت رکھنا جائز ہے یا نہیں؟
ان سے میل جول، ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا، ان کا ہم نوالہ و ہم پیالہ ہونا حرام ہے۔ حدیث میں ارشاد ہوا:
«فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاهُمْ. لَا يُضِلُّونَكُمْ وَلَا يَفْتِنُونَكُمْ»(1) ترجمہ: ”اپنے کو ان سے دور رکھو اور ان کو اپنے سے دور کرو، کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کر دیں، کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں۔“
اور ارشاد ہوا: «فَلَا تُجَالِسُوهُمْ وَلَا تُوَاكِلُوهُمْ» ترجمہ: ”نہ ان کے ساتھ کھاؤ، نہ ان کے ساتھ پیو۔“
«وَلَا تُصَلُّوا مَعَهُمْ وَلَا تُصَلُّوا عَلَيْهِمْ»(2) ترجمہ: ”نہ ان کے ساتھ نماز پڑھو، نہ ان کے جنازہ کی نماز پڑھو۔“
«وَإِنْ مَرِضُوا فَلَا تَعُودُوهُمْ، وَإِنْ مَاتُوا فَلَا تَشْهَدُوا جَنَائِزَهُمْ»(3) ترجمہ: ”اگر بیمار پڑیں تو پوچھنے کو نہ جاؤ، اور مر جائیں تو ان کے جنازہ پر نہ جاؤ۔“
غرض سنیوں کو بدمذہبوں سے کوئی علاقہ نہیں، اسی میں ایمان کی سلامتی ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
(2) ↩(من حديث أبي علي اللحياني عن شيوخه، ص: 9)
(3) ↩(كنز العمال، فرع في ذم القدرية والمرجئة، من الإكمال، ج: 1، ص: 138، مؤسسة الرسالة)
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔