مردے کے واسطے طالبِ علم کو دعوت کا کھانا، کھلا کر قرآن شریف پڑھانا یا بخشنا، امام صاحب کے نزدیک جائز ہے یا نہیں؟
میت کو ایصالِ ثواب جائز ہے، فقراء و طلبہ کو کھانا کھلانا اور قرآن پڑھوا کر ثواب پہنچانا بھی جائز ہے۔ مگر اجرت پر قرآن مجید پڑھوانا، خواہ اجرت پیشتر طے ہو جائے یا وہاں ایسا دستور ہو، دونوں صورتیں ناجائز ہیں، کہ ”الْمَعْرُوفُ كَالْمَشْرُوطِ“ (یعنی رواج شرط کی طرح ہوتا ہے)۔
'ردالمحتار' میں ہے: ”وَالْحَاصِلُ أَنَّ اتِّخَاذَ الطَّعَامِ عِنْدَ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ لِأَجْلِ الْأَكْلِ يُكْرَهُ“ (۱) و فیها من کتاب الاستحسان ”وَإِنْ اتَّخَذَ طَعَامًا لِلْفُقَرَاءِ كَانَ حَسَنًا“ (۲) واللہ تعالیٰ اعلم
(۱) ↩ترجمہ: ”خلاصہ یہ کہ قرآن پڑھنے کے وقت (محض) کھانے کے لیے طعام تیار کرنا مکروہ ہے۔“
(۲) ↩اور اسی کی 'کتاب الاستحسان' میں ہے: ”اور اگر وہ فقراء کے لیے کھانا تیار کرے تو یہ اچھا (کارِ ثواب) ہے۔“(مترجم: طارق القادری مدنی بنارسی)
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔