کیا فرماتے ہیں علمائے دین و شرعِ متین کہ بعد نمازِ جمعہ و عیدین مصافحہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟
مصافحہ جائز ہے اور حدیث سے اس کا جواز مطلقاً ثابت ہے۔ نماز کے بعد یا عید کے دن مصافحہ کرنا اسی مطلق میں داخل ہے۔ اپنی طرف سے مطلق کی تقیید (قید لگانا) باطل ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔