🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر و الاباحۃ

روضۂ منورہ کی صحیح نقل بنا کر رکھنا جائز ہے

🔖 SF-283 👤 صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی 👁️ 210 26 Jul 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی مولوی ولی الرحمٰن پوکھریروی، مظفر پوری · تاریخ  ۲۰ صفر المظفر ١٣٤٣ھ
❓
Question

(١) کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ روضہ اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ایسا اگر کوئی شخص ہندوستان میں اس غرض سے بنا دے کہ اس کو دیکھ کر ہمیشہ یاد آئے کہ روضہ مبارک ایسا ہے، اور اس میں قبرِ شریف نہ بنائی جائے، صرف مکانِ روضہ ہو؛ تو ایسا بنانا جائز ہے یا نہیں؟

(۲) روضۂ مبارک کا نقشہ ہندوستان میں بنا کر، اس میں آپ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) کا ریش مبارک (بال) یا نعلینِ مبارک یا جبہِ اقدس رکھ کر زیارت کرنا اور اس کا بوسہ دینا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا بالکتاب، توجروا یوم الحساب

✅
Answer

(١) روضۂ منورہ کی صحیح نقل بنا کر بقصدِ تبرک رکھنا جائز ہے (1)، جس طرح کاغذ پر اس کا فوٹو بہت سے مسلمان رکھتے ہیں۔ یوں ہی اگر پتھر وغیرہ کی عمارت بنائیں تو اس میں اصلاً حرج نہیں۔ جاندار کی تمثال (تصویر) حرام ہے، مگر غیر ذی روح (بے جان چیز) کی تصویر میں کوئی قباحت نہیں۔ نقشہ نعلینِ مبارک کو ائمہ و علماء جائز بتاتے ہیں اور اس کو مکان میں رکھنے کو سببِ برکت جانتے ہیں۔ شبیہِ روضہ کا بھی وہی حکم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

(۲) تبرکاتِ شریفہ اس میں رکھنا، ان کی زیارت کرنا اور بوسہ دینا سب جائز ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

(1) ↩شریعتِ مطہرہ میں جاندار کی تصویر حرام ہے اور غیر جاندار کی تصویر جائز۔ جس طرح ذی روح کی تصویروں کی حرمت یقینی ہے، یوں ہی غیر ذی روح کی تصویروں کا جواز اجماعی ہے۔ بکثرت احادیث اس کے جواز کی تصریح فرماتی ہیں۔ روضۂ منورہ، نعلینِ مبارک کے نقوش و تصاویر و تماثیل بھی اسی جوازِ اجماعی میں داخل ہیں جس کے جواز میں کلام نہیں۔ بہت سے علمائے کرام، علمائے اسلام اور اکابرِ دین و بزرگانِ معتمدین نے روضۂ مبارکہ و نعلینِ اقدس کے نقشے بنائے، ان کی تعظیم کی اور ان سے برکتیں حاصل کیں۔ تفصیل کے لیے 'زرقانی علی المواہب'، 'جذب القلوب'، 'فتاویٰ رضویہ' وغیرہ کا مطالعہ کریں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (از: مفتی اٰلِ مصطفیٰ مصباحی علیہ الرحمہ)

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ امجدیہ
جلد4
صفحہ25
مفتی صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی
نمبر SF-283

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الحظر و الاباحۃ
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅