کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ سود خوار کے یہاں کھانا جائز ہے یا نہیں؟ خواہ پابندِ صوم و صلاۃ ہو یا نہ ہو؟
اگر وہ شے (چیز) جو کھانے کے لیے لائی گئی، معلوم ہے کہ یہ حرام ہے تو اس کا کھانا حرام ہے، ورنہ حرام نہیں۔
امام محمد رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں: ”لَا نَأْخُذُ مَا لَمْ نَعْرِفْ شَيْئًا حَرَامًا بِعَيْنِهِ، وَهُوَ قَوْلُ أَبِي حَنِيفَةَ“(1)
مگر سود خوار کے یہاں کھانے سے اجتناب ہی چاہیے (2)۔ واللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔