🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر والاباحۃ

تمام مذاہب کو حق جاننا گمراہی ہے

🔖 SF-546 👤 صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی 👁️ 87 27 Oct 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی تجمل حسین · از گورہٹی ورکس شاپ، ڈاکخانہ انگس، ضلع ہوگلی · تاریخ ٢٩ ذی قعدہ ١٤٤٥ھ
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام مسئلہ مندرجہ ذیل میں کہ آیا اس شخص کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا اور سلام و کلام جائز ہے یا نہیں، جو شخص ہر عقائد کو حق سمجھ کر (خواہ وہ عقائد قادیانی کے ہوں یا وہابیین، اہلِ سنت والجماعت یا روافض کے ہوں) ان مذاہبِ مذکورہ کے خلاف مذہب والے کے سامنے ان مذاہب کو حق کہتا ہے، اور کہتا ہے کہ میرے دل میں ایسا نہیں ہے؟ بینوا بسند الکتاب وبالدلیل توجروا بأجر عظیم من حضرۃ الرب الجلیل۔

✅
جواب

جو شخص تمام مذاہب کو حق جانتا ہے وہ گمراہ و لامذہب ہے ۔(1) اس کے ساتھ میل جول، اٹھنا بیٹھنا، سلام و کلام ناجائز ہے۔ قال الله تعالى:

﴿وَ لَا تَرْكَنُوْۤا اِلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُۙ﴾ (2)واللہ تعالیٰ اعلم 

(1) ↩یہ تمام مذاہب کو حق جاننا ارشادِ رسول کو جھٹلانا ہے۔ صحیح حدیث میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «إِنَّ بني إسرائيل تَفَرَّقَتْ عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ مِلَّةً، وَتَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ مِلَّةً، كُلُّهُمْ فِي النَّارِ إِلَّا مِلَّةً وَاحِدَةً»، قَالُوا: وَمَنْ هِيَ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «مَا أَنَا عَلَيْهِ وَأَصْحَابِي» (سنن الترمذي، ما جاء في افتراق هذه الأمة، ج: 5، ص: 26، حدیث: 2641، مطبعة مصطفى البابي الحلبي، مصر) یعنی: ”بنی اسرائیل بہتر فرقوں میں بٹ گئے تھے، اور میری امت تہتر فرقوں میں بٹ جائے گی؛ سب کے سب جہنمی ہیں سوائے ایک فرقے کے۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ! ناجی فرقہ کون ہے؟“ فرمایا: ”جس پر میں اور میرے صحابہ ہیں۔“ اس حدیث میں صاف تصریح ہے کہ تمام مذاہب حق نہیں۔ حق صرف ایک مذہب ہے جس کو اہلِ سنت و جماعت کہتے ہیں۔ شیخ عبد الحق محدث دہلوی فرماتے ہیں: ”در اہل ہفتاد و دو ملت در آتش دوزخ اند و اہل یک ملت در بہشت، و آں اہل یک ملت مسمّٰی بجماعت است از جہت اجتماع ایشاں بر کلمہ حق، بر آنچہ اجماع کردند بر آں سلف کہ براہِ راست بودہ اند۔“ (اشعة اللمعات، باب الاعتصام بالكتاب والسنة، ج: 1، ص: ١٣٢)  واللہ تعالیٰ اعلم (از: مفتی اٰلِ مصطفیٰ مصباحی  رحمۃ اللہ علیہ) ترجمہ: ”(ان تہتر میں سے) بہتر (72) فرقے دوزخ کی آگ میں ہیں اور ایک فرقہ جنت میں ہے، اور اس ایک فرقے کا نام 'جماعت' ہے اس لیے کہ وہ کلمہ حق پر متفق و جمع ہیں، ان چیزوں پر جن پر ان سلفِ صالحین نے اجماع کیا جو سیدھے راستے پر تھے۔“ لہٰذا تمام مذاہب کو حق جاننا یقیناً گمراہی ہے۔(طارق القادری بنارسی)

(2) ↩ترجمہ کنزالایمان: ”اور ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آگ چھوئے گی۔“ (القرآن، هود، الآیۃ: 113)

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ امجدیہ
جلد4
صفحہ19
مفتی صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی
نمبر SF-546

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
بابباب الفرق الضالة والردود عليها
فصلفصل في الرد على الوهابية والديوبندية
موضوعکتاب الحظر والاباحۃ
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅