کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیانِ عظام مسئلہ مندرجہ ذیل میں کہ آیا اس شخص کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا اور سلام و کلام جائز ہے یا نہیں، جو شخص ہر عقائد کو حق سمجھ کر (خواہ وہ عقائد قادیانی کے ہوں یا وہابیین، اہلِ سنت والجماعت یا روافض کے ہوں) ان مذاہبِ مذکورہ کے خلاف مذہب والے کے سامنے ان مذاہب کو حق کہتا ہے، اور کہتا ہے کہ میرے دل میں ایسا نہیں ہے؟ بینوا بسند الکتاب وبالدلیل توجروا بأجر عظیم من حضرۃ الرب الجلیل۔
جو شخص تمام مذاہب کو حق جانتا ہے وہ گمراہ و لامذہب ہے ۔(1) اس کے ساتھ میل جول، اٹھنا بیٹھنا، سلام و کلام ناجائز ہے۔ قال الله تعالى:
﴿وَ لَا تَرْكَنُوْۤا اِلَى الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُۙ﴾ (2)واللہ تعالیٰ اعلم
(2) ↩ترجمہ کنزالایمان: ”اور ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آگ چھوئے گی۔“ (القرآن، هود، الآیۃ: 113)
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔