تمام کے تمام مسلمان عورتیں نماز تو پڑھتی ہیں ، مگر صرف جسم پر ایک جمپر یا نیم آستین اور ساڑھی رہتی ہے، کیا یہ نماز جائز ہے؟ اور کیا نماز پوری ہو گئی عورت کو نماز پڑھتے وقت کیسا لباس پہننا چاہیے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
عورت کا پورا جسم چھپانا فرض ہے، سوائے چہرے اور دونوں ہتھیلی کے۔ تنویر الابصار میں ہے: ”وَلِلْحُرَّةِ وَلَوْ خُنْثَى جَمِيعُ بَدَنِهَا حَتَّى شَعْرُهَا النَّازِلُ فِي الْأَصَحِّ خَلَا الْوَجْهِ وَالْكَفَّيْنِ“ ( الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي(ت ١٠٨٨)، كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، ج1، ص 58، دار الكتب العلمية - بيروت)۔ ھدایہ میں ہے:” بَدَنُ الْحُرَّةِ كُلِّهَا عَوْرَةٌ إلَّا وَجْهَهَا وَكَفَّيْهَا“ (الهداية في شرح بداية المبتدي – المرغيناني (ت ٥٩٣ ھ)، ج ١ ، ص ٤٥، كتاب الصلاة، باب: شروط الصلاة التي تتقدمها دار احياء التراث العربي، بيروت - لبنان) لہذا جن اعضا کا چھپانا فرض ہے، اگر ان کا ایک چوتھائی ایک رکن کی مقدار درمیان نماز کھل جائے تو نماز فاسد ہو جائے گی۔ اور اس کا لوٹانا ضروری ہوگا۔ تنویر الابصار اور در مختار میں ہے: ” وَيُمْنَعُ كَشْفُ رُبْعِ عُضْوٍ قَدْرَ أَدَاءِ رُكْنٍ “ (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي(ت ١٠٨٨ هـ)، 1 1، ص 58، كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، دار الكتب العلمية - بيروت) رکن اگر ابتدائے نماز ہی کے وقت چوتھائی حصہ کھلا رہا تو نماز کا انعقاد ہی نہ ہوگا۔ ردالمحتار میں ہے:” أَمَّا الْمُقَارِنُ لِابْتِدَائِهَا فَإِنَّهُ يَمْنَعُ انْعِقَادَهَا مُطْلَقًا اتِّفَاقًا بَعْدَ أَنْ يَكُونَ الْمَكْشُوفُ رُبْعَ الْعُضْوِ“ (رد المحتار – الحلبي – ابن عابدين [ت ١٢٥٢ هـ]، ج 1، ص 408، كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، مطلب في ستر العورة، مطبعة مصطفى البابي الحلبي) مسلمان عورتوں کو چاہیے قمیص ٹخنے تک شلوار پہنے اور ایسی چادر یا دو پٹہ سر پر رکھیں جس سے بال ظاہر نہ ہوں ۔ حضور کا ارشاد گرامی ہے: ”المَرْأَةُ عَوْرَةٌ مَسْتُورَةٌ “ (الهداية في شرح بداية المبتدي – المرغيناني (ت ٥٩٣ ھـ)، ج ١ ، ص ٤٥، كتاب الصلاة، باب: شروط الصلاة التي تتقدمها دار احياء التراث العربي، بيروت - لبنان) عورت ایک ایسی شرمگاہ ہے جس کا چھپا نا ضروری ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔