🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الشتی

عورت کا پورا جسم عورت ہے

🔖 SF-496 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 85 01 Sep 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی بی ایس شیخ احمد اشرفی · از سنیما بند کمیٹی ادونی · تاریخ ۲۷؍  شعبان المعظم ۱۳۹۲ھ
❓
सवाल

 تمام کے تمام مسلمان عورتیں نماز تو پڑھتی ہیں ، مگر صرف جسم پر ایک جمپر یا نیم آستین اور ساڑھی رہتی ہے، کیا یہ نماز جائز ہے؟ اور کیا نماز پوری ہو گئی عورت کو نماز پڑھتے وقت کیسا لباس پہننا چاہیے؟

✅
जवाब

الجواب بعون الملك الوهـــاب 

عورت کا پورا جسم چھپانا فرض ہے، سوائے چہرے اور دونوں ہتھیلی کے۔ تنویر الابصار میں ہے: ”وَلِلْحُرَّةِ وَلَوْ خُنْثَى  جَمِيعُ بَدَنِهَا حَتَّى شَعْرُهَا النَّازِلُ فِي الْأَصَحِّ خَلَا الْوَجْهِ وَالْكَفَّيْنِ“ ( الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي(ت ١٠٨٨)، كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، ج1، ص 58، دار الكتب العلمية - بيروت)۔ ھدایہ میں ہے:” بَدَنُ الْحُرَّةِ كُلِّهَا عَوْرَةٌ إلَّا وَجْهَهَا وَكَفَّيْهَا“ (الهداية في شرح بداية المبتدي – المرغيناني (ت ٥٩٣ ھ)، ج ١ ‏، ص  ٤٥، كتاب الصلاة،  باب: شروط الصلاة التي تتقدمها دار احياء التراث العربي، بيروت - لبنان) لہذا جن اعضا کا چھپانا فرض ہے، اگر ان کا ایک چوتھائی ایک رکن کی مقدار درمیان نماز کھل جائے تو نماز فاسد ہو جائے گی۔ اور اس کا لوٹانا ضروری ہوگا۔ تنویر الابصار اور در مختار میں ہے: ” وَيُمْنَعُ كَشْفُ رُبْعِ عُضْوٍ قَدْرَ أَدَاءِ رُكْنٍ “ (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي(ت ١٠٨٨ هـ)، 1 1، ص 58، كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، دار الكتب العلمية - بيروت)  رکن اگر ابتدائے نماز ہی کے وقت چوتھائی حصہ کھلا رہا تو نماز کا انعقاد ہی نہ ہوگا۔ ردالمحتار میں ہے:” أَمَّا الْمُقَارِنُ لِابْتِدَائِهَا فَإِنَّهُ يَمْنَعُ انْعِقَادَهَا مُطْلَقًا اتِّفَاقًا بَعْدَ أَنْ يَكُونَ الْمَكْشُوفُ رُبْعَ الْعُضْوِ“ (رد المحتار – الحلبي – ابن عابدين  [ت ١٢٥٢ هـ]، ج 1، ص 408، كتاب الصلاة، باب شروط الصلاة، مطلب في ستر العورة، مطبعة مصطفى البابي الحلبي) مسلمان عورتوں کو چاہیے قمیص ٹخنے تک شلوار پہنے اور ایسی چادر یا دو پٹہ سر پر رکھیں جس سے بال ظاہر نہ ہوں ۔ حضور کا ارشاد گرامی ہے: ”المَرْأَةُ عَوْرَةٌ مَسْتُورَةٌ “ (الهداية في شرح بداية المبتدي – المرغيناني (ت ٥٩٣ ھـ)، ج ١ ‏، ص  ٤٥، كتاب الصلاة،  باب: شروط الصلاة التي تتقدمها دار احياء التراث العربي، بيروت - لبنان) عورت ایک ایسی شرمگاہ ہے جس کا چھپا نا ضروری ہے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۹ ؍ رمضان المبارک ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ306
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-496

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعکتاب الشتی
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅