بخدمت شریف عالی جناب مفتی دارالعلوم دار الافتاء جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور ۔۔۔ سلام مسنون
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :
سنی مسلمانوں کی وقف کمیٹی کے لیے شیعہ مسلک ( بوہرہ جماعت ) کے حضرات میں سے صدر کا انتخاب کیا جانا کیسا ہے؟ یہاں سنی مسلمانوں کے ایک ادارہ بنام انجمن معاون اسلام ۔ صدر ایک شیعہ حضرت کا عرصہ سے انتخاب کیا گیا ہے، مذکورہ صدر صاحب نے اس ادارہ کے تحت جاری کردہ دینی مدرسہ کو جو عرصہ سے جاری تھا اور بحسن و خوبی اپنی دینی خدمات انجام دے رہا تھا اپنی لا پرواہیوں سے مدرسہ بند کرا دینے پر مجبور کر دیا اس مدرسہ کو دوبارہ جاری کرنے کی سنی مسلمانوں کی کوششوں کو بھی انہوں نے کامیاب ہونے نہیں دیا۔ صدر صاحب مدرسہ دوبارہ جاری کرنے کی نہ کوشش کرتے ہیں اور نہ ہی ان کو اس سے کوئی دل چسپی ہے۔ ان کے اس رویے سے شہر کے سنی حضرات سخت ناراض ہو کر ان سے مباحثہ کر بیٹھے اور ان میں سے ایک نوجوان نے درمیان مباحثہ ان سے کہہ دیا کہ تم مسلمان ہی نہیں ہو تو تمہیں ہمارے ادارے کا فوراً چارج چھوڑ دینا چاہیے۔ اس سے صدر صاحب سخت ناراض ہو کر اپنے مسلمان ہونے کا دعوی کر رہے ہیں ۔ لہذا مؤدبانہ التماس ہے کہ شرعاً صدر کا انتخاب کیسا ہے؟ اور آیا انہیں شرعاً مسلمان سمجھنا کیسا ہے؟ جواب باصواب سے جلد مطلع کرنے کی زحمت گوارہ فرمائیں عین نوازش ہو گی ۔
الجواب بعون الملك الوهـــاب
شیعہ بوہرہ اپنے عقائد باطلہ کے سبب کا فر و مرتد ہیں، اگر چہ وہ ہزار بار اپنی زبان سے مسلمان ہونے کا دعوی کریں ۔ لہذاسنی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ شیعہ بوہرہ کو اپنی انجمن کا صدر مقرر کریں ۔ لقوله تعالى: وَ لَنْ یَّجْعَلَ اللّٰهُ لِلْكٰفِرِیْنَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ سَبِیْلًا (النساء: ۱۴۱) حدیث شریف میں ایسے ہی لوگوں کے لیے فرمایا گیا ہے: ”ایاکم و ایاهم لایضلونکم ولا یفتنونکم“ (صحیح مسلم ،جلد1،صفحہ12،داراحیاء التراث العربی ،بیروت) لہذا سنی مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی انجمن کی صدارت سے اسے معزول کر کے کسی سنی صحیح العقیدہ کو صدر منتخب کریں ۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔