🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر والاباحۃ

کسی بد مذہب کو انجمن کا صدر مقرر کرنا جائز نہیں

🔖 SF-473 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 87 21 Aug 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی عبد الستار عبد الله
❓
Question

بخدمت شریف عالی جناب مفتی دارالعلوم دار الافتاء جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور ۔۔۔ سلام مسنون

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :
سنی مسلمانوں کی وقف کمیٹی کے لیے شیعہ مسلک ( بوہرہ جماعت ) کے حضرات میں سے صدر کا انتخاب کیا جانا کیسا ہے؟ یہاں سنی مسلمانوں کے ایک ادارہ بنام انجمن معاون اسلام ۔ صدر ایک شیعہ حضرت کا عرصہ سے انتخاب کیا گیا ہے، مذکورہ صدر صاحب نے اس ادارہ کے تحت جاری کردہ دینی مدرسہ کو جو عرصہ سے جاری تھا اور بحسن و خوبی اپنی دینی خدمات انجام دے رہا تھا اپنی لا پرواہیوں سے مدرسہ بند کرا دینے پر مجبور کر دیا اس مدرسہ کو دوبارہ جاری کرنے کی سنی مسلمانوں کی کوششوں کو بھی انہوں نے کامیاب ہونے نہیں دیا۔ صدر صاحب مدرسہ دوبارہ جاری کرنے کی نہ کوشش کرتے ہیں اور نہ ہی ان کو اس سے کوئی دل چسپی ہے۔ ان کے اس رویے سے شہر کے سنی حضرات سخت ناراض ہو کر ان سے مباحثہ کر بیٹھے اور ان میں سے ایک نوجوان نے درمیان مباحثہ ان سے کہہ دیا کہ تم مسلمان ہی نہیں ہو تو تمہیں ہمارے ادارے کا فوراً چارج چھوڑ دینا چاہیے۔ اس سے صدر صاحب سخت ناراض ہو کر اپنے مسلمان ہونے کا دعوی کر رہے ہیں ۔ لہذا مؤدبانہ التماس ہے کہ شرعاً صدر کا انتخاب کیسا ہے؟ اور آیا انہیں شرعاً مسلمان سمجھنا کیسا ہے؟ جواب باصواب سے جلد مطلع کرنے کی زحمت گوارہ فرمائیں عین نوازش ہو گی ۔

✅
Answer

الجواب بعون الملك الوهـــاب

شیعہ بوہرہ اپنے عقائد باطلہ کے سبب کا فر و مرتد ہیں، اگر چہ وہ ہزار بار اپنی زبان سے مسلمان ہونے کا دعوی کریں ۔ لہذاسنی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ شیعہ بوہرہ کو اپنی انجمن کا صدر مقرر کریں ۔ لقوله تعالى: وَ لَنْ یَّجْعَلَ اللّٰهُ لِلْكٰفِرِیْنَ عَلَى الْمُؤْمِنِیْنَ سَبِیْلًا (النساء: ۱۴۱) حدیث شریف میں ایسے ہی لوگوں کے لیے فرمایا گیا ہے: ”ایاکم و ایاهم لایضلونکم ولا یفتنونکم“ (صحیح مسلم ،جلد1،صفحہ12،داراحیاء التراث العربی ،بیروت)  لہذا سنی مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی انجمن کی صدارت سے اسے معزول کر کے کسی سنی صحیح العقیدہ کو صدر منتخب کریں ۔ فقط

 والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ  ۷  ؍رمضان المبارک ۱۳۹۲
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ355
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-473

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الحظر والاباحۃ
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅