🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الشتی

فرق باطلہ سے مباہلہ کرنا کیسا ؟

🔖 SF-494 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 94 01 Sep 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی قاضی حسن الدین · از مقام و پوسٹ لاڈکھیر، تعلقہ دار و ا، ضلع ایوت محل ، مہاراشٹر
❓
Sawal

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل مسئلے میں :

جتنے بھی فرقہ باطلہ ہیں خصوصاً وہابی ، مودودی ان کو چیلنج مباہلہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟ یا مباہلہ صرف انبیاء و مرسلین علیہم الصلاة والتسلیم کے لیے مخصوص ہے یا اس طور پر کہہ سکتے ہیں یا نہیں کہ تم بھی آگ میں کو دو اور ہم بھی جو حق پر ہوگا جلنے سے محفوظ رہے گا یا اسی کے مثل؟ جواب باصواب سے مطلع فرمائیں۔

✅
Jawab

الجواب بعون الملك الوهـــاب 

حضور سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد فرق باطلہ سے مباہلہ کے جواز میں علما کا اختلاف ہے۔ اصح قول یہ ہے کہ اگر وہ کام جس کے بارے میں مباہلہ ہوگا امر مہم اور شرعی ہو اور مباہلہ کے بغیر اس کی فضیحت ممکن نہ ہو تو مباہلہ جائز ہے، بشرطیکہ اس سے پہلے حجت قائم کر دی گئی ہو۔ شبہ کے ازالہ میں انتھک کوششیں کی گئی ہوں نصیحت کر دی گئی ہو اور ڈرا دیا گیا ہو کہ مخالفت کا اس میں کوئی فائدہ نہیں بلکہ اس کے لیے ضرر ہے۔ تفسیر جلالین کے حاشیہ پر زیر آیت ” ثُمَّ نَبْتَهِلْ الخ“ مذکور ہے: وقع البحث عند شيخنا العلامة الدوانيّ قدس الله سره في جواز المباهلة بعد النبيّ ﷺ، فكتب رسالة في شروطها المستنبطة من الكتاب والسنة والآثار، وكلام الأئمة، وحاصل كلامه فيها أنها لا تجوز إلا في أمر مهم شرعا، وقع فيه اشتباه وعناد لا يتيسر دفعه إلا بالمباهلة، فيشترط كونها بعد إقامة الحجة والسعي في إزالة الشبهة وتقديم النصح والإنذار وعدم نفع ذلك ومساس الضرورة إليها. (حاشية تفسير الجلالين، ص 53)

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۱۶؍ ربیع الاول ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ346
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-494

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعکتاب الشتی
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅