بخدمت شریف عالی جناب مفتی صاحب مدظلہ العالی السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
عورت کے گلے میں لچھا باندھنا اور دولہے کو نفل نماز جماعت کے ساتھ بطور شکرانہ پڑھانا اور عورت کے ہاتھوں میں چوڑیاں پہنانا اور نکاح کے بعد جلوہ کرنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
لچھا اگر سونا چاندی کا ہے تو کوئی حرج نہیں، نفل با جماعت اعلان واہتمام کے ساتھ مکروہ ہے۔ البتہ بغیر اعلان واہتمام کے ہو جائے تو کوئی حرج نہیں۔ دولہا کی نفل نماز با جماعت اسی میں داخل ہے۔ عورتوں کے ہاتھ میں چوڑیاں پہنانے میں کوئی حرج نہیں۔ محفل عام میں جلوہ کرنا کوئی اچھی بات نہیں اس سے پرہیز کرنا جاہے۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔