ہم لوگ ایک کمیٹی تشکیل دینا چاہتے ہیں اور اس کمیٹی کے صدر یا رکن بحیثیت واعظ کے کچھ احکام اسلام سے متعلق تبلیغ کرے تو اس میں کوئی حرج تو نہیں؟ اس کے متعلق بھی خلاصہ فرمائیں۔
الجواب بعون الملك الوهـــاب
کمیٹی کی تشکیل بہترین اقدام ہے۔ ارشاد ربانی ہے: كُنْتُمْ خَیْرَ اُمَّةٍ اُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَاْمُرُوْنَ بِالْمَعْرُوْفِ وَ تَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ ( آل عمران : 110) تم بہتر ہو ان سب امتوں میں جو لوگوں میں ظاہر ہوئیں اچھی باتوں کا حکم دیتے ہو اور بری باتوں سے منع کرتے ہو۔ اس مقصد کی کامیابی زندگی کا حسین شاہکار ہے۔ رب قدیر ہر مسلمان کو آپ کا نمونہ بنائے ۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔