🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

شوہر کی اجازت کے بغیر حج میں جانا

🔖 SF-101 👤 مفتی عبدالواجد قادری (مفتی اعظم ہالینڈ) 👁️ 224 14 May 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔

 ایک عورت پر حج فرض ہے۔ مگر اس کا شوہر بے  گوہر نہ اس کے ساتھ حج میں جانے کو تیار ہے اور نہ ہی اسے اس کے  ساتھ  بھائی بھاوج کے ساتھ جانے کی اجازت دیتا ہے۔ ایسی صورت میں عورت سوچتی ہے کہ   اگر میں حج نہ کروں تو سخت گنہ گار مستحق عذاب ناربنتی ہوں اور اگر بے اجازت شوہر حج کو  میں چلی جاتی ہوں تو حج تو ادا ہو جائے گا مگر اس کے باوجود شوہر کی نافرمانی کی وجہ سے گنہ گار اور سحق نار بنتی ہوں ۔ اب وہ عورت عجیب مخمصہ میں ہے کہ کیا کرے کیا نہ کرے۔ اس مسئلہ کے حل کے لئے وہ آپ کے دارالافتاء سے رجوع کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ کوئی شرعی مناسب حل نکال کر شاد کام فرما ئیں گے۔ 

 

✅
Answer

الجواب اللهم هداية الحق والصواب

واقعی عورت مذکورہ مجبورہ کا شوہر بے گوہر ہے کہ وہ فرائض الٰہیہ کی ادائیگی میں مداخلت کر رہا ہے۔ حج فرض ہو جانے کے بعد فوری طور پر اس کی ادائیگی واجب ہے اور تاخیر گناہ کبیرہ ۔اور شوہر کو اپنی بیوی کو گناہ کبیرہ کے دلدل میں دھکیلنے کی بھول کر رہا ہے پھر حسن اتفاق سے اس عورت کو سفرحج کے لئے قریبی محرم بھی میسر ہے معلوم نہیں آئندہ ایسا سنہری موقع ہاتھ آتا ہے یا نہیں اسلئے شوہر کو چاہئے کہ برضا ،و رغبت اپنی بیوی کو سفرحج میں جانے کی اجازت دیکر خود گناہ سے بچے اور اپنی بیوی کو گناہ سے بچائے۔ بالفرض اگر شوہرمذکوہ اجازت نہ دے تو چونکہ فرائض الٰہیہ سے ہے جسکی ادائیگی جلد از جلد واجب ہے اُس عورت کو شرعی طور پر اجازت ہے کہ وہ اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے بھائی کے ساتھ سفرحج پر چلی جائے اور فرض کی ادائیگی سے سبکدوش ہو، صورت مسئولہ میں شوہر کی اجازت کے بغیر سفرحج کرنا گناہ و نافرمانی نہیں بلکہ حق شریعت مطہرہ نے اسے دیا ہے۔

قال صلى الله تعالى عليه وسلم: لَا طَاعَةَ لِأَحَدٍ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ (مسند أحمد - ط الرسالة – أحمد بن حنبل (٣٤ ‏/ ٢٥٧)

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ معصیت میں کسی کی اطلاعت نہیں کرنی چاہئے۔( مسند احمد  بن حنبل)

اعلیٰ حضرت امام اہلسنت علیہ الرحمہ اپنے فتاویٰ میں فرماتے ہیں:جبکہ عورت پر حج فرض ہے اجازت شوہر کی ہر گز حاجت نہیں " فان الاصح ان افتراض الحج فوري

والله تعالیٰ اعلم

 کتبہ: عبد الواجد قادری غفر لہ  خادم افتاء جامعہ مدینۃ الاسلام دی ہیگ

۱۲/ رمضان المبارک ،۱۴۱۸ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ یورپ [FE]
صفحہ331
مفتی مفتی عبدالواجد قادری (مفتی اعظم ہالینڈ)
نمبر SF-101

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
بابالباب الأول في تفسير الحج وفرضيته ووقته وشرائطه وأركانه
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅