🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد

اللہ تعالیٰ کی قدرت اور محالات کا مسئلہ

🔖 SF-0013 👤 فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ 👁️ 198 20 Mar 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
Sawal

 قرآن پاک میں ارشاد ہے: اِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ تو جھوٹ بولنا، زنا کرنا، چوری کرنا ، شراب پینا اور شادی وغیرہ کرنا بھی ایک شی ہے ۔ کیا اللہ تعالیٰ ان چیزوں پر بھی قادر ہے؟

✅
Jawab

جھوٹ بولنا، زنا کرنا ، چوری کرنا اور شراب پینا عیب ہے اور ہر عیب خدا تعالی کے لئے محال ہے ممکن نہیں اور خدا تعالیٰ کی قدرت صرف ممکنات کو شامل ہے نہ کہ محالات کو تفسیر جلالین میں ہے: اِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شاء ه  قَدِيرٌ یعنی اللہ تعالیٰ ہر اس شی پر قادر ہے جس کو وہ چاہتا ہے۔ صاوی میں ہے کہ شاءہ سے مراد ارادہ ہے اور ذات باری تعالیٰ کے ارادہ اور قدرت صرف ممکنات سے متعلق ہوتے ہیں نہ کہ محالات سے اور قدیر قدرت سے مشتق ہے جو خدا تعالیٰ کی صفت از لیہ قائم بذاتہ ہے اور ایجادا و اعداما ممکنات سے متعلق ہوتی ہے۔ صاوی کی عبارت یہ ہے: شاء ه ای اراده والا رادة لا تتعلق الا بالممكن فكذا القذرة قوله قدير من القدرة وهى صفة ازلية قائمة بذاته تعالى تتعلق بالممكنات ايجادا واعداما اء ملخصا اور تفسیر جمل میں ہے: ای من شانه ان يشاءہ ، وذلك هو الممكن اھ یعنی شاءہ سے مراد یہ ہے کہ جس کا چاہنا اس کی شان کو زیبا ہو اور وہ صرف ممکن ہے اور شرح عقائد جلالی میں ہے: الكذب نقص والنقص عليه محال فلا يكون من السكنات ولا تشتمله القدرة كسائر وجوه النقص عليه تعالى كالجهل والعجز - یعنی جھوٹ بولنا عیب ہے اور عیب اللہ تعالیٰ پر محال ہے تو اللہ تعالیٰ کا جھوٹ بولنا ممکنات سے نہیں نہ اللہ تعالی کی قدرت اسے شامل ہے جیسے تمام اسباب عیب مثلاً جہل اور عجز سب خدا تعالٰی کے لئے محال ہیں اور صلاحیت قدرت سے خارج ہیں اور علامہ کمال الدین قدسی شرح مسامرہ میں فرماتے ہیں: لا خلاف بین الاشعرية وغيرهم في ان كل ما كان وصف نقص فالبارى عنه منزه وهو محال عليه تعالیٰ احد یعنی اشاعرہ اور غیر اشاعرہ کسی کو اس میں اختلاف نہیں کہ ہر وہ چیز جو صفت عیب ہے باری تعالی اس سے پاک ہے اور وہ خدا تعالیٰ پر محال ہے ممکن نہیں ۔ رہا شادی کرنا تو یہ بھی محال ہے کہ خدا تعالیٰ کو شادی پر قادر ماننے سے کئی خداؤں کا ممکن ہونا لازم آتا ہے اس لئے کہ جب شادی کرنے پر قادر ہو گا تو استقرار حمل و تولید ولد پر بھی قادر ہوگا اور خدا کا بچہ خدا ہی ہوگا۔ قرآن مجید پارہ ۲۵۔ رکوع ۱۳ میں ہے: قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ ﳓ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ(۸۱) ، یعنی تم فرماؤ کہ اگر رحمن کے لئے کوئی بچہ ہے تو میں سب سے پہلے اس کا پوجنے والا ہوں(پ۲۵، الزخرف ۸۱)  تو قطعاً دو بلکہ کئی خداؤں کا ممکن ہونا لازم آیا کہ قدرت خدا کی انتہا نہیں۔ لاحول ولاقوة الا بالله العلى العظيم. هذا ما عندى والعلم عند الله تعالى ورسوله جل جلاله وصلى الله عليه وسلم.

كتبہ:

جلال الدین احمد الامجدی

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرسول
جلد1
صفحہ45
مفتی فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ
نمبر SF-0013

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
بابباب التوحيد وأقسامه
فصلفصل في توحيد الذات والصفات
موضوععقائد
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅