🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

جس پر حج فرض تھا اور اب خود ادا کرنے پر قادر نہیں تو کیا کرے

🔖 SF-0043 👤 فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ 👁️ 119 12 Apr 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
Question

اگر کسی شخص پر حج فرض ہو لیکن وہ حج کرنے پر قادر نہ ہو تو وہ اپنی جانب سے حج بدل کراسکتا ہے یا نہیں؟ اور اس صورت میں حج مفروض سے بری الذمہ ہو جائے گا یا نہیں؟

✅
Answer

اگر کسی پر حج فرض ہو اور اس نے ادا نہ کیا یہاں تک کہ اب اس کے ادا کرنے پر قادر نہ رہ گیا مثلاً اپاہج یا  مفلوج ہو گیا یا عورت تھی اب اس کا محرم نہیں رہ گیا تو اس پر وہ حج فرض باقی ہے خود نہ کر سکے تو حج بدل کرائے۔

 فتاوی عالمگیری جلد اول مطبوعہ مصر ۲۰۴ میں ہے: وَلَوْ مَلَكَ الزَّادَ وَالرَّاحِلَةَ، وَهُوَ صَحِيحُ الْبَدَنِ، وَلَمْ يَحُجَّ حَتَّى صَارَ زَمِنًا أَوْ مَفْلُوجًا لَزِمَهُ الْإِحْجَاجُ بِالْمَالِ بِلَا خِلَافٍ، كَذَا فِي الْمُحِيطِ۔ (الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ ‏/ ٢١٨) یعنی اگر کوئی حالت تندرستی میں زاد و راحلہ کا مالک ہو اور اس نے حج نہ ادا کیا یہاں تک کہ اپاہج یا مفلوج ہو گیا تو اس پر حج بدل کرانا بلا اختلاف واجب و لازم ہے اسی طرح محیط میں ہے اور اس طرح کرنے سے وہ حج مفروض سے بری الذمہ ہو جائے گا جیسا کہ حدیث بھی اس کی تائید کرتی ہے مشکوۃ شریف کتاب الحج ص ۲۲۱ میں ہے: عن ابن عباس رضى الله عنه قال اتى رجل الى النبي صلى الله عليه وسلم فقال ان اختى قدرت ان تحج وانها ماتت فقال النبي صلى الله عليه وسلم لو كان عليها دين اكنت قاضيه قال نعم قال فاقض دين الله فهوا حق بالقضاء متفق عليه - یعنی حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ میری بہن نے حج کی نذر مانی تھی اور حج کرنے سے پہلے وہ مرگئی آپ نے فرمایا اگر اس پر قرض ہوتا تو کیا تو اس کو ادا کرتا اس نے عرض کیا: ہاں؛ آپ نے فرمایا: پھر خدا تعالیٰ کا قرض بھی ادا کرو اور اس کا ادا کر نا زیادہ ضروری ہے۔ (بخاری ومسلم)

واللہ تعالی اعلم

کتبــــــه : جلال الدین احمد الامجدی

۶شعبان المکرم ۱۳۸۲ھ

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرسول
جلد1
صفحہ498
مفتی فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ
نمبر SF-0043

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
بابباب أركان الحج
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅