کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ۔۔۔۔
ایک شخص بغیر احرام کے میقات سے گزر ا پھر اس نے قِر ان کا احرام باندھ لیا اور میقات کو واپس بھی نہ لوٹا اسی حال میں مکہ مکرمہ پہنچ گیا اس صورت میں اس پر ایک دم لازم ہوگا یا دو دم؟
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں اس شخص پر صرف ایک دم لازم آیا۔
فتاوی ہندیہ ج 1 ، ص ۳۱۷ میں ہے:
اذا دخل الآفاقی فی مكة بغير احرام، ثم أحرم بالحج أو العمرة من غير أن يرجع الى الميقات فعليه دم؛ لترك حق الميقات.
جب میقات سے باہر کا رہنے والا شخص بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہوا پھر میقات کو لوٹے بغیرحج یا عمرہ کا احرام باندھا تو میقات کا حق ترک کرنے کی وجہ سے اس پر ایک دم واجب ہے۔
کتاب المبسوط ج 4 : ص171 : میں ہے:
فان قرن هذا الكوفى بعد ما جاوز الميقات، فاحرم بالحج او العمرة ولم يرجع إلى الميقات فعليه دم واحدعندنا .
کوفہ کے رہنے والے شخص نے میقات سے گزرنے کے بعدحج قران کیا اور میقات کو لوٹے بغیر حج و عمرہ کا احرام باندھا تو احناف کے نزدیک اس پر ایک دم واجب ہے۔
المسلک المقسط ص ۲۱۵ میں ہے:
و اذا جاوز الميقات بغير احرام ، ثم قرن أى أحرم بعمرة وحجة بعد المجاوزة نب غير العودة فعليه دم واحد.
جب کوئی احرام کے بغیر میقات سے گزرا پھر قران کیا یعنی میقات سے گزر کر میقات کو لوٹے بغیر حج و عمرہ کا احرام باندھا تو اس پر ایک وم لازم ہے۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔