کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔
عورت نے طواف زیارت کر لیا اور اس کی ماہواری شروع ہوئی تو وہ اس حالت میں سعی کرسکتی ہے، اگر اسی حالت میں سعی کرے تو اس پر کچھ لا زم تو نہیں آئے گا؟
الجواب بعون الملك الوهاب
عورت کا حیض یا نفاس کی حالت میں ہونا سعی کرنے سے مانع نہیں ،کیوں کہ سعی کرنے کے لیے طہارت واجب نہیں ، سنت ہے ۔ لہذا صورت مسئولہ میں عورت اس حالت میں سعی کر سکتی ہے اور اس پر کوئی کفارہ لازم نہیں ہوگا۔
بدائع صنائع ج: ۲ ص: ۳۱۹ میں ہے:وَأَمَّا الطَّهَارَةُ عَنْ الْجَنَابَةِ، وَالْحَيْضِ فَلَيْسَتْ بِشَرْطٍ فَيَجُوزُ سَعْيُ الْجُنُبِ، وَالْحَائِضِ
جنابت اور حیض سے پاک ہونا سعی کے جواز کی شرط نہیں۔ لہذ اجنبی اور حائضہ کا سعی کرنا جائز ہے۔
الفقه على المذاہب الاربعة ج:۱، ص : ۵۹۵ میں ہے:فيصح سعى الحائض والنفساءكراهة للعذر.عذر کی وجہ سے حائضہ اور نفساء کا سعی کرنا بلا کراہت صحیح ہے۔
اسی میں ہے:قد ترك السنة وليس عليه جزائ.حالت جنابت میں سعی کرنا اگرچہ جائز ہے مگر یہ خلاف سنت ہے، اور ترک سنت کی صورت میں کوئی کفارہ نہیں۔ واللہ اعلم بالصواب
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔