🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

مسجد حرام کی باہر سے طواف کرنا کیسا ہے ؟

🔖 SF-155 👤 مصدق مفتی: فقیہ النفس مفتی محمد مطیع الرحمٰن رضوی 👁️ 167 28 May 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ

 (1)طواف ، مسجد حرام کے اندر سے کر نا ضروری ہے یا اس کے باہر سے بھی ہوسکتا ہے؟

(2)نفلی طواف میں سعی کرلی تو پھر طواف زیارت میں سعی کی زیارت نہیں، مگر کیا نفلی حج کا احرام باندھا طواف و سعی کے بعد احرام اتار دیا تو اس سے بھی طواف زیارت کے بعد سعی کی ضرورت نہیں رہے گی یا جب حج کا احرام باندھے گا تبھی یہ بات ہوگی؟

✅
جواب

الجواب بعون الملک الوھاب

 (1) کعبہ معظمہ کا طواف مسجد حرام شریف کے اندر ہی سے کرنا ہوگا۔ اگر مسجد حرام کے باہر سے طواف کیا جائے تو نہ ہوگا ۔

درمختار مع رد المحتار ج: ۳ ،ص ۴۵۱ میں ہے: وَاعْلَمْ أَنَّ مَكَانَ الطَّوَافِ دَاخِلَ الْمَسْجِدِ وَلَوْ وَرَاءَ زَمْزَمَ لَا خَارِجَهُ لِصَيْرُورَتِهِ طَائِفًا بِالْمَسْجِدِ لَا بِالْبَيْتِ

طواف کی جگہ مسجد حرام کا داخلی حصہ ہے، چاہے زمزم شریف کے پیچھے سے ہی کیوں نہ ہو ؛کیوں کہ زمزم کعبہ معظمہ کا تو نہیں لیکن مسجد حرام کا حصہ ہے۔

(2)  حج فرض یا نفلی میں طواف قدوم کے بعد سعی کرلیا تو پھر سعی کی ضرورت نہیں ۔ ہاں ! مفرد کے لیے حج فرض یا طواف قدوم کے بعد سعی نہ کرناافضل ہے۔

 فتاوی عالمگیری ج: 1 ص 291 میں ہے: الْمُفْرِدُ بِالْحَجِّ إذَا أَتَى بِطَوَافِ الْقُدُومِ فَالْأَفْضَلُ أَنْ لَا يَسْعَى بَعْدَهُ وَلَكِنْ يَسْعَى بَعْدَ طَوَافِ الزِّيَارَةِ.

حج افراد کرنے والا جب طواف قدوم کرے تو اس کے لیے افضل یہ ہے کہ طواف قدوم کے بعد سعی نہ کرے، بلکہ طواف زیارت کے بعد کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرحمٰن
جلد1
صفحہ650
مفتی مصدق مفتی: فقیہ النفس مفتی محمد مطیع الرحمٰن رضوی
نمبر SF-155

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
بابباب الطواف
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅