کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ
(1)طواف ، مسجد حرام کے اندر سے کر نا ضروری ہے یا اس کے باہر سے بھی ہوسکتا ہے؟
(2)نفلی طواف میں سعی کرلی تو پھر طواف زیارت میں سعی کی زیارت نہیں، مگر کیا نفلی حج کا احرام باندھا طواف و سعی کے بعد احرام اتار دیا تو اس سے بھی طواف زیارت کے بعد سعی کی ضرورت نہیں رہے گی یا جب حج کا احرام باندھے گا تبھی یہ بات ہوگی؟
الجواب بعون الملک الوھاب
(1) کعبہ معظمہ کا طواف مسجد حرام شریف کے اندر ہی سے کرنا ہوگا۔ اگر مسجد حرام کے باہر سے طواف کیا جائے تو نہ ہوگا ۔
درمختار مع رد المحتار ج: ۳ ،ص ۴۵۱ میں ہے: وَاعْلَمْ أَنَّ مَكَانَ الطَّوَافِ دَاخِلَ الْمَسْجِدِ وَلَوْ وَرَاءَ زَمْزَمَ لَا خَارِجَهُ لِصَيْرُورَتِهِ طَائِفًا بِالْمَسْجِدِ لَا بِالْبَيْتِ
طواف کی جگہ مسجد حرام کا داخلی حصہ ہے، چاہے زمزم شریف کے پیچھے سے ہی کیوں نہ ہو ؛کیوں کہ زمزم کعبہ معظمہ کا تو نہیں لیکن مسجد حرام کا حصہ ہے۔
(2) حج فرض یا نفلی میں طواف قدوم کے بعد سعی کرلیا تو پھر سعی کی ضرورت نہیں ۔ ہاں ! مفرد کے لیے حج فرض یا طواف قدوم کے بعد سعی نہ کرناافضل ہے۔
فتاوی عالمگیری ج: 1 ص 291 میں ہے: الْمُفْرِدُ بِالْحَجِّ إذَا أَتَى بِطَوَافِ الْقُدُومِ فَالْأَفْضَلُ أَنْ لَا يَسْعَى بَعْدَهُ وَلَكِنْ يَسْعَى بَعْدَ طَوَافِ الزِّيَارَةِ.
حج افراد کرنے والا جب طواف قدوم کرے تو اس کے لیے افضل یہ ہے کہ طواف قدوم کے بعد سعی نہ کرے، بلکہ طواف زیارت کے بعد کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔