🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

قرض کی ادائیگی سے پہلے حج پر جانے اور وعدہ خلافی کا شرعی حکم

🔖 SF-0064 👤 مصدق مفتی: فقیہ النفس مفتی محمد مطیع الرحمٰن رضوی 👁️ 263 25 Apr 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
सवाल

کیا فرماتے ہیں علماے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔

 اگر کسی مسلمان نے کسی مومن  کا قرض ادانہ کرتے ہوئے حج  کا فارم بھر دیا جس سے قرض لیا تھا اس سے یہ کہہ دیا کہ قرض ادا کر کے حج  کو جاؤں گا اور اس کو دھوکہ دے کر بغیر قرض ادا کیے حج کو چلا گیا اور حج کر کے آنے کے بعد بھی قرض ادا نہیں کیا تو کیا اس شخص کا حج مقبول ہے؟

✅
जवाब

الجواب بعون الملك الوهاب

حج کے فرائض و واجبات اور اس کی صحت ادا کے شرائط کی رو سے اس شخص کا حج ادا ہو گیا۔ رہا مقبول ہونا تو ہم ظاہر میں اس کی شرطوں کے پائے جانے پر امید ہی رکھ سکتے ہیں۔  صحیح علم اللہ تعالیٰ اور اس کی عطا سے اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ہے۔ زید نے بلا عذر وعدہ خلافی کی ہو تو گنہگار ہے۔ اس پر لازم ہے جلد از جلد قرض ادا کر کے بری الذمہ ہو۔

قرآن پاک کا ارشاد ہے: وَ اَوْفُوْا بِالْعَهْدِۚ-اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْـٴُـوْلًا (۳۴)

اور عہد پورا کرو، بے شک عہد سے سوال ہونا ہے۔ [بنی اسرائیل : ۳۴]

تفسیر کبیر؛ ج : ۲۰ ص: ۱۴۶ میں ہے:

 كل عقد جرى بين انسانين فانه يجب عليه الوفاء بمقتضى ذلك العقد والعهد.

دو آدمیوں کے درمیان جو عقد ہوا،  اسے عقد و عہد کے مطابق پورا کرنا واجب ہے۔

 واللہ تعالی اعلم 

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرحمٰن
جلدجلد 1
صفحہ630
مفتی مصدق مفتی: فقیہ النفس مفتی محمد مطیع الرحمٰن رضوی
نمبر SF-0064

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅