کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ ہیں کہ۔۔۔۔
بکر جو کہ ہندہ کا نامَحرم ہے وہ اپنی بیوی اور بہو کے ساتھ حج کرنے جارہا ہے اور ہندہ کابھی ارادہ ہے کہ میں بھی انہی لوگوں کے ساتھ چلی جاؤں۔ عمر اعتراض کرتا ہے کہ تم نامَحرم کے ساتھ نہیں جاسکتی ہو، لہٰذا مت جاؤ۔ ہندہ کہتی ہے کہ میں بکر کے ساتھ نہیں جاؤں گی بلکہ اس کہ بیوی اور بہو کے ساتھ جاؤں گی۔ لہذا صورت مسئولہ میں ہندہ تنہا بغرضِ حج بیت اللہ کے لیے ان لوگوں کے ساتھ جاسکتی ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهاب
عورت کے لیے کسی بھی غیر محرم کے ساتھ حج کو جانا جائز نہیں۔
ہدایہ اولین ص: ۲۱۳ میں ہے:
و يعتبر في المرأة أن يكون لها محرم تحج به أو زوج، ولا يجوزلها أن تحج بغیر هما.
جو عورت حج کے لیے جانا چاہتی ہے اس کے ساتھ اس کے شوہر یا اس کے کسی محرم کا ہونا واجب ہے، ان دونوں کے بغیر حج کے لیے جانا جائز نہیں۔
بدائع صنائع ج ۲ ص 199 میں ہے:
أن يكون معها زوجها او محرم لها، فان لم يوجد أحدهما لا يجب عليها الحج.
عورت حج کو جائے تو اس کے ساتھ شوہر یا کسی محرم کا ہونا ضروری ہے۔ اگر ان میں سے کوئی ساتھ میں نہ ہو تو اس پرحج کو جانا واجب نہیں۔
واللہ تعالی علم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔