🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

سوتیلے بھائی کی بیوی کے ساتھ سفرِ حج اور حجِ بدل کا حکم

🔖 SF-0055 👤 مصدق مفتی: فقیہ النفس مفتی محمد مطیع الرحمٰن رضوی 👁️ 199 24 Apr 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
Question

کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔

 زید اپنی والدۂ مرحومہ کے لئے حج بدل کا چاہتا ہے، زید اپنی اہلیہ کے ساتھ حج کر چکا ہے، سوتیلی ماں سے اس کے تین بھائی ہیں تو زید اپنی ماں کے حج بدل کے لیے اپنے سوتیلے بھائیوں کی بیویوں میں سے کسی کو اپنے ساتھ لے جا سکتا ہے؟ اگر نہیں تو زید تنہا حج بدل کرے یا دوسرے کو بھیج کر کروائے؟

✅
Answer

الجواب بعون الملك الوهاب

 زید اپنی ماں کے حج بدل کے لیے سوتیلے بھائیوں کی بیویوں میں سے کسی کو بھی اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتا ہے کہ زید بھائیوں کی بیویوں کے لیے غیر محرم ہے اور عورت کو غیر محرم کے ساتھ حج یا کسی اور کام کے لیے سفر کرنا جائز نہیں۔

 سنن ابی داؤد ص: ۲۴۱ میں ہے:

 قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا تحل لامرأة مسلمة تسافر مسيرة ليلة الا ومعها رجل ذو حرمة منها.

رسول صلی اللہ علیہ سلم نے فرمایا:  کسی بھی مسلمان عورت کے لئے غیر محرم کے ایک رات کا بھی سفر کرنا جائر نہیں۔

لہذا بہتر یہ ہے کہ زید ہی اپنی ماں کی طرف سے حج کرے۔

 سنن نسائی میں ہے:

عن ابن عباس قال رجل : یا رسول الله ان ابي مات، لم يحج افأحج عنه ؟ قال: أرأيت لو كان على ابيك دين اكنت قاضيه؟ قال: نعم، فدين الله أحق.

حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما فرماتے ہیں: ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ!  میرے والد حج کئے بغیر انتقال کر گئے، تو کیا میں ان کی طرف سے حج کر لوں ؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تیرا کیا خیال ہے؟ اگر تیرے باپ کے ذمہ کوئی قرض ہوتا تو کیا تو ان کا قرض ادا کرتا ؟ اس نے عرض کیا : ہاں! رسول اللہ صلی اللہ علیہ سلم نے ارشاد فرمایا: تو اللہ تعالیٰ کا قرض ادا کرنا اس سے زیادہ حق رکھتا ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرحمٰن
جلدجلد 1
صفحہ618
مفتی مصدق مفتی: فقیہ النفس مفتی محمد مطیع الرحمٰن رضوی
نمبر SF-0055

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
موضوعحج
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅