🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

طوافِ زیارت نہ کرنے پر عورت کے لیے وطی کا حکم

🔖 SF-0036 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 274 05 Apr 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
Question

جناب محترمی و معظمی مفتی صاحب مدظلہ العالی دار الافتاء جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور السلام علیکم ورحمۃ اللہ

 کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں ۔۔۔۔

جو نشیمن اخبار مورخہ ۱۷ جون ۱۹۷۳ ء میں مغل لائن بمبئی سے ”چند گزارشات“ کے عنوان کے تحت شائع ہوا ہے اس کی عبارت یوں ہے  ”دوسری اور اہم قابل توجہ شکایت جس پر مغل لائن کے ذمہ داروں و حج کمیٹی کے ارکان کو فوراً غور کرنا ہے وہ یہ ہے کہ رمضان سے پہلے جانے والی مستورات جن کی عمریں ۴۵ سال سے کم ہوں ان کی ایام ماہواری اگر ایام حج ۱۲/۱۱/۱۰/۹/۸/ذوالحجہ کو پڑتے ہوں تو وہ پہلے جہاز سے واپس نہ ہوں بلکہ دوسرے یا تیسرے جہاز سے واپس ہوں، کیوں کہ بعض اوقات جہاز اس قدر جلدی روانہ ہوتے ہیں کہ ایسی عورتیں ابھی ایام سے فارغ بھی نہیں ہوتیں کہ روانگی کی تاریخ آجاتی ہے اس طرح طوافِ زیارت جو مناسک حج میں داخل ہے باقی رہ جانے سے وہ شوہروں پر حرام ہو جاتی ہیں تا وقتیکہ یہ فرض ادا نہ ہو جائے ضرورت ہے کہ مغل لائن اور حج کمیٹی والے کوئی ایسا انتظام کریں جس سے مشکل دور ہو۔“

دریافت طلب امر یہ ہے کہ مذکورہ بالا صورت اگر فی الحقیقت واقع ہو گئی یعنی جہاز کی مقررہ تاریخ پر واپس ہونا کسی حائضہ عورت کے لیے ناگزیر ہو گیا اور طواف زیارت نہ کر سکی تو حج میں نقص واقع ہو گا اور وہ اپنے خاوند کے لیے حرام کیوں ہوگی؟ اس کی تشریح اور تفصیل از روئے شریعت مطلوب ہے۔ برائے کرم مطلع فرماکر ممنون و مشکور فرمائیں۔ جواب کے لیے لفافہ ارسال خدمت ہے۔

✅
Answer

الجواب بعون الملك الوهاب

طوافِ زیارت حج کا دوسرا رکن ہے۔ احرام کے بعد بہت سی چیزیں حرام ہو جاتی ہیں ان میں بیوی سے جماع کرنا یا بوسہ لینا وغیرہ بھی داخل ہے اور یہ جب تک طوافِ زیارت نہ ہو جائے حلال نہیں ۔ طوافِ زیارت دسویں ذوالحجہ سے بارہویں تک ہے اس کے بعد بلا عذر تاخیر گناہ ہے، جرمانہ میں ایک قربانی کرنی ہوگی ۔ البتہ عورت کو حیض یا نفاس آجائے تو اختتامِ حیض و نفاس کے بعد پاک ہو کر طواف کرے گی ۔ جب تک عورت طوافِ زیارت نہیں کرلے گی اپنے شوہر کے لیے حلال نہ ہو گی اگر چہ مدت گزر جائے ۔ اگر طوافِ زیارت نہ کیا جائے تو حج نہ ہوگا۔ واللہ اعلم بالصواب ورسوله ﷺ

کتبــــــه: محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی(رحمۃُ اللہِ علیہ)

جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ141
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-0036

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
بابباب أركان الحج
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅