زید کی ماں باحیات ہیں تو زید حج کر سکتا ہے یا نہیں اور زید کی ماں بھی بغیر کسی سہارے کے نہیں جا سکتی اور اتنی وسعت بھی نہیں کہ دونوں جائیں تو اس صورت میں کیا کیا جائے گا ؟
شبیر احمد، پورہ رانی، مبارک پور اعظم گڑھ ، یوپی
۲۸ صفر ۱۴۱۱
زید پر حج فرض ہو چکا ہے تو اس پر فرض ہے کہ تنہا بلا تاخیر پہلی فرصت میں حج کے لیے جائے۔ اس صورت میں ماں سے اجازت لینے کی بھی حاجت نہیں۔ عوام میں یہ غلط مشہور ہے کہ ” جب تک ماں باپ حج نہ کر لیں اولاد کو حج کرنا جائز نہیں ، یا جب تک ماں باپ اجازت نہ دیں اولاد کو حج کرنا جائز نہیں۔ حج فرض کے لیے ماں باپ کی اجازت کی کوئی حاجت نہیں۔ ہاں حج نفل اور عمرہ ماں ، باپ کی اجازت کے بغیر جائز نہیں، جائے گا تو گناہ گار ہوگا۔ واللہ تعالی اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔